Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Services / Aabtaab / نذر کا کفارہ

نذر کا کفارہ

منت کا کفارہ

مسئلہ (۲۶۵۷)’’منت‘‘ یہ ہے کہ انسان اپنے آپ پر اللہ کے لئے واجب کرلے کہ کوئی اچھاکام کرے گایاکوئی ایساکام جس کانہ کرنابہترہوترک کردے گا۔

مسئلہ (۲۶۵۸)منت میں صیغہ پڑھناضروری ہے اوریہ لازم نہیں کہ صیغہ عربی میں ہی پڑھاجائے،لہٰذا اگر کوئی شخص کہے کہ:’’میرامریض صحت مندہوگیاتواللہ تعالیٰ کی خاطر مجھ پرلازم ہے کہ میں دس روپے فقیرکودوں ‘‘ تواس کی منت صحیح ہے۔اور اگر یہ کہے کہ : خدا کےلئے نذرکی ہے کہ ایسا کروں گا (تواحتیاط واجب کی بناء پر) ضروری ہےکہ عمل کرے لیکن اگر خدا کانام نہ لے اور صرف یہ ہے کہ میں نےمنت کی ہے یا اولیاء خدا میں سے کسی ایک کا نام لے تو منت صحیح نہیں ہے اور اگر منت صحیح ہو اور مکلف اپنی منت کے مطابق بالارادہ عمل نہ کرے تو گنہگار ہے اور ضروری ہےکہ کفارہ دے  یعنی ایک غلام آزاد کرے یا دس فقیروں کوپیٹ بھرکرکھاناکھلائے یاانہیں پوشاک پہنائے اوراگران اعمال کوبجانہ لا سکتا ہو توضروری ہے کہ مسلسل تین دن روزے رکھے ۔

مسئلہ (۲۶۵۹)ضروری ہے کہ منت ماننے والابالغ اورعاقل ہونیزاپنے ارادے اور اختیار کے ساتھ منت مانے،لہٰذاکسی ایسے شخص کامنت مانناجسے مجبورکیاجائے یاجو غصے میں آکربغیرارادے کے یا بے اختیار منت مانے توصحیح نہیں ہے۔

مسئلہ (۲۶۶۰)کوئی سفیہ( وہ شخص جو اپنے مال کو بےہودہ کام میں خرچ کرتا ہے) اگرمنت مانے مثلاً یہ کہ کوئی چیزفقیرکودے گاتواس کی منت صحیح نہیں ہے اور اسی طرح اگرکوئی دیوالیہ شخص منت مانے کہ مثلاً اپنے اس مال میں سے جس میں تصرف کرنے سے اسے روک دیاگیاہوکوئی چیزفقیر کودے گاتواس کی منت صحیح نہیں ہے۔

مسئلہ (۲۶۶۱)شوہرکی پہلے سے یا بعد میں لی گئی اجازت کے بغیر عورت کاان کاموں میں منت مانناجو شوہر کے حقوق کے منافی ہوں صحیح نہیں ہے اگر چہ اس نے یہ منت شادی سے پہلے مانی ہواور اسی طرح عورت کااپنے مال میں شوہر کی اجازت کے بغیر منت ماننامحل اشکال ہے،لہٰذا ضروری ہےکہ احتیاط کی رعایت کرے لیکن (اپنے مال میں سے شوہر کی اجازت کے بغیر) حج کرنا،زکوٰۃ اورصدقہ دینااورماں باپ سے حسن سلوک اوررشتے داروں سے صلہ رحمی کرنا(صحیح ہے)۔


Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post