Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Library / نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

ذ

1605.  غفلت کرنے والوں کے درمیان اللہ کا ذکر کرنے والا، لڑائی کے دوران فرار ہونے والوں میں ثابت قدم رہنے والے کی طرح ہے۔

1606. غافلوں کے درمیان اللہ کا ذکر کرنے والا، ایسے شخص کی مانند ہے جو جنگ سے بھاگنے والوں کے درمیان ثابت قدم رہتاہے۔۔۔ غافلوں کے درمیان اللہ کا ذکر کرنے والاایسا ہے، جیسے اندھیرے گھر میں چراغ ۔۔۔ غافلوں کے درمیان اللہ کا ذکر کرنے والا ، ایسے درخت کی مانند ہے جو سرمازدہ پتے جھڑے ہوئے درختوں کے درمیان سبز ہو۔۔۔ غافلوں کے درمیان اللہ کا ذکر کرنے والا ایسا ہے ، جسے خداوندِ عالم جنت میں اس کی جگہ دکھاتاہے۔۔۔ غافلوں کے درمیان اللہ کا ذکر کرنے والے کو ہر زبان رکھنے والے اور گونگوں کے برابر مغفرت فرمائے گا۔

1607.                                   اپنی عزت کا دفاع، اپنے مال سے کرو۔

1608.      کسی کے سامنے اس کی تعریف کرنا، اسے ذبح کرناہے۔

1609.    خوبصورت بانجھ عورت کو چھوڑدو اور کالی بچے دینے والی عورت اختیار کرو۔

1610.     اسلام کی سربلندی  اللہ کی  راہ میں جہاد کرنے میں ہے سوائے برگزیدہ مسلمانوں کے اور کوئی اس درجے تک نہیں پہنچ سکتا۔

1611.         اللہ کا ذکر دلوں کی شفاء ہے۔

1612. ذکر صدقہ سے افضل ہے۔                                         

1613.         عالم کا گناہ ایک ہے اور جاہل کا گناہ دو ہیں۔

1614.      گناہ ، گناہ گاروں کے علاوہ، دوسروں کے لئے بھی برائی کا باعث ہے۔ اگر اس کی عیب جوئی کریں تو اس میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اگر اس کی غیبت کریں تو گناہ گار ہوتے ہیں۔ اگر اس پر راضی رہیں تو شریک قرار پاتے ہیں۔

1615.       ایک گناہ نہیں بخشاجائے گا اور گناہ چھوڑا نہیں جائے گا اور ایک گناہ بخشاجائےگا۔ وہ گناہ جو نہیں بخشا جائے گا ، اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہراناہے ۔ وہ گناہ جس چھوڑا نہیں جائے گا، بندوں میں سے ایک دوسرے پر ظلم کرناہے۔ اور وہ گناہ جسے بخشاجائے گا ، بندے اور اللہ کے معاملا ت ہیں۔

1616.    ایک گناہ معاف  ہوگا، ایک معاف نہیں ہوگا اور ایک گناہ کی پاداش ملے گی۔ جو گناہ معاف نہیں ہوگا ، وہ شریک بااللہ ہے۔ جو گناہ معاف ہوگا، وہ تمہارے وہ اعمال ہیں ، جوتم اور تمہارے پروردگار کے درمیان ہیں۔ اور جس گناہ کی پاداش پوری پوری دی جائے گی ، وہ کسی بھائی پر تمہارا ظلم ہے۔

1617.         ایک درھم والے کی نسبت ، دو درھم والے کا حساب سخت ہوگا اور دو دینار والے کی نسبت تین یا اس سے زیادہ دینار رکھنے والوں کا حساب سخت تر ہوگا۔

1618.           دنیا میں جو شخص دوغلاہوگا،وہ قیامت کے دن آگ  کے دو چہروں کے ساتھ آئے گا۔

1619.منافق ، آبرومند نہیں ہوسکتا۔

1620.   پیغمبری ختم ہوئی،میرے بعد کوئی پیغمبر نہیں ہوگا، سوائے خوشخبریوں کے جو نیک خوابوں کی صورت میں ایک آدمی خود دیکھتاہے یا اس کے بارے میں کوئی دوسرا دیکھتاہے۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post