گمنام لوگ
حضرت علیؑ فرماتے ہیں :
میرے شیعہ خدا کی قسم اللہ اور اس کےدین کے عالِم ہیں ۔ اس کی اطاعت کرتے اور احکام پر عمل کرتے ہیں ۔اس کی محبت کے واسطے سے ہدایت یافتہ ہیں ۔ عبادت میں مگن اور زہد میں گم ہیں ۔ تہجد کی وجہ سے ان کا رنگ زرد ہے گریہ کی وجہ سے آنکھوں کی بینایئ کم اور اشک جاری ہیں ۔ کثرتِ ذکر سے ہونٹ خشک اور بھوک سے پیٹ کمر سے لگے ہوئے ہیں ۔ربانیت ان کے چہروں سے پارسائ و خدا ترسی ان کی صورتوں سے پہچانی جاتی ہے ۔ ہر تاریکی میں چراغِ راہنما ہیں ۔۔۔ اگر کسی محفل میں موجود ہوں تو کوئ ان کو نہیں پہچانتا اور اگر موجود نہ ہوں تو کوئ ان کی کمی محسوس نہیں کرتا ۔ یہ میرے پاک و پاکیزا شیعہ اور میرے عزیز بھائ ہیں ۔ آہ ! مجھے ان کا کس قدر اشتیاق ہے !