ہمارا شیعہ وہ ہے جو ایسا کام کرتا ہے جس کو نیک سمجھتا ہے اور ان کاموں سے پرہیز کرتا ہے جنہیں برا سمجھتا ہے ۔خوبیوں کا اظہار کرتا ہے ۔خدا ئے بزرگ و برتر کی رحمت کے اشتیاق میں عظیم کاموں میں سبقت اختیار کرتا ہے ۔لہٰذا وہ ہم سے ہے اور اس کا رُخ ہماری جانب ہے اور وہ جہاں کہیں بھی ہو ہمارے ساتھ ہے ۔