نہج الفصاحہ
ن
3116:اس امت کے پہلے والے،یقین اور ذہد کی وجہ سے نجات پاگئے ، اور ان کے آخر والے ،بخل اور آرزووٗ ں کی بنا پر ہلاک ہوں گے۔
3117:مسلمانوں کے راستے سے اذیت کے اسباب دور کرو۔
3118:میری امت کی قبور مین سے نصب ، نظرید اور معدے کی بیماری کے سبب سے مرنے والے ہیں۔
3119:خدا اس شخص کی مدد کرے ،جو مجھ سے کوئی بات سنے تو دوسرں کو اسی طرح پہنچائے جیے سناتھا۔
3120:خدا اس شخص کی مدد کرے جو ہم سے کوئی حدیث سنے،اسے یاد رکھے، اور کسی دوسرے کو سنائے جو اس عالم ترہو۔ اور بعض اوقات کسی علمیت کا حامل ، خود عالم نہیں ہوتا ۔
3121:ضرورت سے پہلے ہدیہ کیا ہی اچھا ہے۔
3122:بہترین عطیہ کلمہ حق ہے جسے تم سن کر اس کی حفاظت کرو،اور دوسرے کسی مسلمان بھائی کو پہنچا دو۔
3123:مومن کا بہترین اسلحہ ، صبر اور دعا ہے۔
3124:دو نعمتوں سے ہمیشہ اکژ لوگ فریب کھاتے ہیں ،یعنی تندرستی اور فرصت۔
3125:نیک آدمی کے لیے نیک مال کیا ہی اچھا ہے۔
3126:مسلمان کا گھر، اس کے لیے بہترین عبادت گاہ ہے۔
3127:بہترین ہدیہ،حکمت سے کلام کا ایک کلمہ ہے۔
3128:سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے۔
3129:قیامت کے دن قرآن ،اپنے قاری کے لیے کیا ہی اچھا شفاعت کرنے والا ہے۔
3130: کے وہ درخت ، جو نمدار جگہ محکم اگے ہوں ،کیا ہی اچھا مال ہے۔
3131:مال ، تقویٰ الہیٰ پر قائم رئنے کے لیے کیا ہی اچھا مددگار ہے۔
3132:آدمی کا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا ، صدقہ ہے۔
3133:عابد کے عبادت کرنے سے ،عالم کا سونا افصل ہے۔
3134:روزے دار کا سونا عبادت ،اس کا خاموش رہنا تسبیح ،اور اس کا عمل د گنا قرار پاتا ہے۔ اس کی دوعا قبول ہوتی ہے، اور گناہ معاف کیے جاتے ہیں۔
3135:علم کے ساتھ سونا، جہالت کے ساتھ عبادت کرنے سے بہتر ہے۔
3136:صبح سویرے روشنی کرو کیو نکہ اس وقت کا اجر سب سے زیادہ ہے۔
3137:مومن کی نیت اس کے عمل سے اچھی ہے،اور منافق کا عمل اس کی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے۔ جب مومن کوئی عمل کرتا ہے تو اس کے دل میں ایک نور پیدا ہوتا ہے۔
3138:عیب جو ،ملعون سود خور ہے۔
3139:لوگ آدم کی اولاد ہیں ، اور آدم مٹی سے بنائے تھے۔
3140:لوگوں کی دو قسمین ہیں ۔ ایک عالم اور دوسرے متعلم۔ ان کے علاوہ کسی میں بھلائی نہیں ۔
3141:لوگ خزانوں کی مانند ہیں لوگوں کا اخلاق دراثت کے طور اولاد میں منتقل ہوتا برے ااداب برے آداب برے پسینے کی مانند ہیں۔
3142:اپنی قوم سے شادی کرنے والا ایسا ہے جو اپنے گھر سے ہی چارہ لیتا ہے۔
3143:مومن کی نیت، اس کے عمل سے زیادہ نیک ہے۔
3144:لوگ کنگھی کے دندانوں کی مانند ہیں۔
3145:تمام لوگ اللہ کی عیال ہیں ۔ خدا کے ہاں محبوب وہ ہے جو اس کے عیال کو نفع پہنچائے۔
3146:لوگ اپنے زمانے کی مانند ہوتے ہیں۔
3147:لوگ سونے چاندی کے کانوں کی طرح ہیں ۔
3148:عورتیں ،شیطان کا پھندہ ہیں۔
3149:لوگ اونٹوں کی مانند ہیں ۔تم اگر سو انٹوں کو دیکھتے ہو ، تو ان کے درمیان ایک بار بردار نہیں ہوتا
3150:لوگ نیک کام بجالاتے ہین۔ قیامت کے دن ان کی عقلون کے مطابق بدلہ دیا جائے گا۔
3151:صبر کے ساتھ نصرت ہے ، رنج و تکلیف کی ساتھ راحت و کشائش ہے، اور ہر تکلیف کے بعد آسانی ہے۔
3152:مذامت توبہ ہے ، اور گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے کہ کوئی گناہ نہ کیا ہو۔
3153:سبزے کی طرف نظر کرنا ، بصارت کو بڑھاتا ہے ۔
3154:نظر کرنا ، ابلیس کے باہر یلے تیروں میں سے ایک تیر ہے.
3155:خوبصورت عورت کے چہرے،اور سبزے کی طرف نظر کرنا ، بینائی میں اضافے کا سبب ہے۔
3156:پاکیز گی ،ایمان کا حصہ ہے۔
3157:نوحہ گرمی کرنا،جاہلیت کے کاموں میں سے ہے۔
3158:نیک نیتی ، اپنے مالک کو جنت میں داخل کرتی ہے۔