Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Library / Hadith / نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

ش

1782.  خوش خلق سخی نوجوان  خدا کے نزدیک، بخیل بداخلاق بوڑھے کی نسبت زیادہ محبوب ہے۔

1783.                       جھوٹا گواہ قدم نہیں  اٹھاتامگر یہ کہ جہنم   اس پر واجب ہوجاتی ہے۔

1784.                       شراب پینے والا ، بت پرست کی مانند ہے۔

1785.                       جوانی ، جنون کا ایک پہلوہے۔

1786.                       نوجوانی ، جنون کا ایک پہلوہے اور عورتیں شیطان کا پھندہ ہیں۔

1787.                       دوکاموں میں بہت فرق ہے ۔ ایک کام ایسا جس کی لذت ختم ہوجائے اور عذاب باقی رہےاور ایک ایسا جس کی تکلیف ختم ہوجائے اور ثواب باقی رہے۔

1788.                       کنجوس جنت میں داخل نہیں ہوگا۔

1789.                       طاقتور وہ ہے جو اپنے آپ پر قابوپائے۔

1790.                       لوگوں میں سے بدترین وہ ہے جسے لوگ دشمن رکھیں اور وہ لوگوں کو دشمن جانے۔

1791.                         بدترین وہ  شخص ہے جس کے شر سے بچنے کے لئے لوگ اس کی عزت کریں۔

1792.                        بدترین وہ  شخص ہےجو خدا پر اس کے فیصلوں کی وجہ سے تہمت لگاتاہے۔

1793.                        بدترین وہ  آدمی ہے جو دنیا کی خاطر آخرت بیچے اور اس سے بھی برا وہ ہے جودوسروں کی دنیا کی خاطر اپنی آخرت بیچے۔

1794.                        لوگوں میں سے بدترین وہ  ہے جو اکیلا کھاتاہے، جوپہنچاہواتھا، اسے روک دیتاہے، اپنے غلام کو کوڑےمارتاہے، اور اس سے بھی برا وہ ہے جو غلطی معاف نہیں کرتا، عذرکو قبول نہیں کرتا، جس سے بھلائی کی امید نہیں ، اور جس کے شر سے امان نہیں۔

1795.                        میری امت کےبدترین لوگ وہ قاضی ہیں جو مشتبہ امور میں مشورہ نہیں کرتے، اگر مقصد تک پہنچتے ہیں تکبر کرتے ہیں، اگرغصہ آتاہے تو سختی کرتے ہیں۔ برائی کا لکھنے والا، اس کے بجالانے والے کی مانند ہے۔

1796.                        لوگوں میں سے بدترین لوگ،  علماء ہیں۔

1797.                        ایک شخص میں بدترین چیز یہ ہے کہ وہ بخل میں بڑھ کر ہواور شدید بزدل ہو۔

1798.                        میری امت کے بدترین وہ  لوگ  ہیں جو باتونی ہیں، منہ پھٹ ہیں اور بلند وبانگ دعوے کرتے ہیں اور میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں۔

1799. تم میں سے بدترین وہ ہیں جو کنوارے ہیں اور کنوارے کی موت بدترین ہوتی ہے۔

1800. شہر کی بدترین جگہ بازار ہیں۔

1801. بدترین کھانااس ولیمہ کا کھانا ہے ، جہاں اس کی ضرورت رکھنے والوں کو نہ بلایاجائے اور ایسوں کو بلایاجائے جن کو اس کی ضرورت نہیں تھی۔

1802. بدترین کھانااس ولیمہ کا ہے ، جہاں سب پیٹ بھروں کو بلایاجائے اور بھوکوں کو آنے سے روکاجائے۔

1803. بیٹھنے کی بدترین جگہیں ، بازار اور راستے ہیں۔

1804. بدترین کام وہ ہیں جو نئے ایجاد ہوں اور بدترین اندھاپن ، دل کا اندھاپن ہے۔ بدترین توبہ وہ ہے جو موت کے وقت کی جائے ۔ بدترین پشیمانی قیامت کے دن کی ہے اور بدترین کھانا، یتیم کا مال کھاناہے اور بدترین   پیشہ ، سود کمانا ہے۔

1805. بدترین شخص وہ ہے، جس سے اللہ کے نام سے مانگاجائے، توبھی نہ دے۔

1806. بدترین شخص وہ ہےجو اپنے اہل پر سخت گیر ہے۔

1807. قیامت کےدن سب سے بدترین شخص وہ ہوگا جس کی زبان سے لوگ ڈرتے ہوں یا اس کے شر سے ڈرتے ہوں۔

1808. میری شفاعت ، میری امت کے گناہ کبیرہ کرنے والوں کے لئے ہوگی۔

1809. مومن کا شرف اس میں ہے کہ وہ راتوں کو جاگ کر عبادت بجالائے  اور لوگوں سے بے نیازی اس کی عزت ہے۔

1810. موجود وہ کچھ دیکھتاہے ، جو غائب نہیں دیکھتا۔

1811.سردیاں مومن کی بہار ہیں۔

1812. شرک خفی یہ ہے کہ ایک شخص کسی دوسرے کے سامنے کام کرے (یعنی اسے دکھانے کے لئے)۔

1813. میری امت میں شرک اس طرح مخفی رواج پارہاہے ، جیسے کسی اندھیری رات میں کوہِ صفا پر چیونٹی رینگ رہی ہو۔

اس سب سے پست درجہ یہ ہے کہ تم بہت معمولی ظلم کوروا سمجھو اور عدل کے ایک جزوکو دشمن، کیا دین اللہ کی خاطر محبت  کے علاوہ اور کچھ ہے؟ یااللہ کی خاطر عداوت کے علاوہ کچھ اور ہے؟ خداوندِ عالم نے فرمایا کہہ دو اے رسول (ص) اگر تم اللہ سے محبت کرتے رکھتے ہوتو میری پیروی تاکہ خدا تمہیں دوست رکھے۔

1814. خوبصورت بال ، خوبصورتیوں میں سے ایک ہے جو خدا کسی مرد مسلمان کو دیتاہے۔

1815. شعر ، کلام کی مانند ہے۔ اگرخوبصورت ہے ، تو کلام بھی خوبصورت  ہےاور برا  شعر ، بری بات ہے۔

1816. بدبخت وہ ہے، جوماں کے پیٹ میں بدبخت ہے۔

1817. مکمل بدبخت وہ ہے، جوقیامت کے واقع ہوتے وقت زندہ ہو۔

1818. مخفی خواہشات اور ریا، شرک ہیں۔

1819. بوڑھا آدمی دوچیزوں کی محبت میں جوان ہوتاہے۔ ایک لمبی عمر اور دوسری مال کی کثرت ۔

1820. بوڑھا آدمی اپنی قوم میں ایساہے، جیسے ایک نبی اپنی امت میں ہوتاہے۔

1821. بوڑھے آدمی کاجسم کمزور ہوتاہے مگر اس کا دل دوچیزوں کی محبت میں جوان ہوتاہے۔ لمبی زندگی اور مال کی محبت۔

1822. شیطان اکیلے آدمی یا دوآدمیوں کو بہکانے آتاہے مگر جب ایک جگہ تین آدمی ہوتے ہیں تو قریب نہیں آتا۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post