Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Library / نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

ز

1692.        ایک شخص اپنے کسی دینی بھائی سے ملاقات کے لئے گیا۔ خداوندِ عالم نے اس کی گزرگاہ پر ایک فرشتے کو مامور کیا۔ اس سے فرشتے نے  پوچھا کہاں کا ارادہ ہے۔ اس نے جواب دیا میرا ایک دوست اس گاؤں میں رہتاہے۔ فرشتے نے پوچھا کیا اس نے کوئی چیز تمہارے پاس رکھی تھی؟ وہ کہے گا نہیں بلکہ میں صرف اور صرف خدا کی خاطر اسے دوست رکھتاہوں اور اس سے ملنے جارہاہوں۔ ا س وقت وہ فرشتہ کہتاہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بھیجاہے اور  پیغام دیا ہے کہ جس طرح تو اسے دوست رکھتاہے ، اللہ تعالیٰ تجھے بھی دوست رکھتاہے۔

1693.      قبور کی زیارت کرو اور اس کے ذریعے آخرت کو یاد رکھو۔ مردوں کو  غسل دو کیونکہ ایک بے حرکت جسم کو پلٹانا، ایک کامل اور بلیغ نصیحت ہے۔ جنازوں پر نماز پڑھو تاکہ یہ تمہیں غمگین کریں کیونکہ غمگین شخص قیامت کے دن  اللہ کے زیرِ سایہ ہے،  جہاں بہت بڑی بھلائی موجود ہے۔

1694.   لوگوں سے کم ملاقات رکھوتاکہ محبت برقرار رہے۔

1695.     عالم کی کمزوری کے ڈنکے بجتے ہیں اورجاہل کی کمزوریوں کو اس کی جہالت چھپالیتی ہے۔

1696.   آنکھوں کا زنا ، نامحرم کو دیکھنا ہے۔

1697.    زبان کا زنا ، باتیں  کرنا ہے۔

1698.        ،ہم شان لوگوں سے ازدواج کرو، اور انہی کواپنے نطفوں کےلئے انتخاب کرو۔

1699.      خدا تقویٰ کو تیرا زادِ راہ بنائے ، تیرے گناہوں کو معاف فرمائے اور جہاں بھی تم ہو تمہارے  لئے آسانیاں پیدا  کرے ۔

1700.     قبور کی زیارت کرو کیونکہ ایسا کرناتمہیں آخرت کی یاد دلائے گا۔

1701.   ہمسایہ کی بیوی کے ساتھ زنا کرنے والے کی طرف خداوندِ عالم قیامت کے دن نہیں دیکھے گااور نہ اسے پاک کرےگا، بلکہ کہے گا، تم دوسرے داخل ہونے والوں کے ساتھ جہنم میں داخل ہوجاؤ۔

1702.     عذاب کے فرشتے ، کافروں سے پہلے حافظِ قرآن کو جہنم میں داخل کریں گے ، تووہ کہیں گے، بُت پرستوں سے بھی پہلے ہمیں داخل کررہے ہو؟ تووہ جواب دیں گے، جاننے والے  اور نہ جاننے والے برابر نہیں۔

1703.     زکٰوۃ ، اسلام کا پُل ہے۔

1704.       زنا، محتاجی کا باعث ہے۔

1705.   دنیا میں زہد یہ نہیں کہ حلال کو اپنے اوپر حرام کریں یا اپنے مال کو ضائع کریں ، بلکہ زہد یہ ہے کہ اپنے ہاتھ میں جو کچھ ہے ، اس سے زیادہ جو اللہ کے ہاتھ میں ہے ، اس پر بھروسہ کیاجائے، اور جب کوئی مصیبت نازل ہوجائےتواس کے ثواب کے حصول کی خاطر تم یہ پسند کرنے لگو کہ کاش یہ مصیبت باقی رہتی۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post