نہج الفصاحہ
ہ
3169:ولم کونا اہلوں کے حوالے کرنے والے کی مثال ایسی ہے، جیسے کوئی سونے چاندی اور جواہر کو سور کے گلے میں باندھے ۔
3170: خدا کی قسم ! دنیا آخرت کی نسبت ایسی ہے جیسے تم میں ڈبوئے ۔تم دیکھو کہ یہ انگلی کیا لیکر واپس نکلے گی۔
3171: خدا کی قسم ! میرے بعد تم کسی کو اپنے لیے ،طرح عادل نہیں پاوْ گے۔
3172:تم اپنے مہمان کے ساتھ کھانا کھاوْ کیونکہ مہمان اکیلے کھانا کھانے میں شرم کرتا ہے۔
3173: خدا کی قسم! اگر تم صرف ایک شخص کو بھی ہدایت کرسکو ، تو یہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔
3174:اگر تم کسی بکری پر بھی رحم کرو،تو خدا تم پر رحم کرے گا۔
3175:کنجوسی سے بڑھ کر بھی کوئی قرض ہے۔
3176:مومن کا وعدہ ،ایک واجب حق ہے۔
3177:خدا کی محبت اس کے لیے واجب ہے، جیسے غصہ آئے تو بربادی اختیار کرے۔
3178:علما کی سیاہی کو شہدا کے خون کے ساتھ وزن کیا گیا ، تو سیاہی کا پلہ بھاری رہا ۔
3179: اپنے قرابتداروں کو باربار یاد کرتے ہوئے پیوستہ رہو۔
3180:مومن کی بیماری ،گناہوں کا کفارہ ہے۔
3181:جن سے علم حاصل کرتے ہو، اور جو تم سے علم حاصل کرتے ہوں، سب کی عزت و تو قیر کرو۔
3182:کسی شخص کا بیٹا ، اس کی کمائی مین شامل ہے۔ اس کی نیک کمائی میں سے ہے۔ اپنے اموال مین سے کھاوْ۔
3183:ولد الزنا (جو زنا کی اولاد ہو) تیسرا بد ترین فرد ہے ، جب وہ اپنے ماں باپ جیسا کام کرے۔
3184:فقیروں کی وجہ سے تو نگروں ہر خرابی ہے۔
3185:افسوس ہے عالم سے ضاہل پر ، اور افسوس ہے جاہل سے عالم پر۔
3186:وائے ہو اس پر جو لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹی باتیں کرے ۔ وائے ہو اس پر ۔
3187:دو سرخ چیزوں سے خرابی ہے، عورتوں کے لیے ، یعنی سونا اور خوبصورت لباس۔
3188: میری امت کے وعلما سو کے لیے بڑی خرابی ہے
3189:وائے ہو اس پر جو کسی مسلمان کے لیے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے، اس کے حق میں کمی کرتا ہے۔
3190:علم حاصل نہ کرنے والے پر افسوس ہے ، اور اس پر بھی افسوس ہے جو علم حاصل کرکے عمل نہیں کرتا۔
3191:تنہائی ، برے ہم نشین سے اچھی ہے، اور اچھا ہم نشین تنہائی سے اچھا ہے۔ اچھی بات کہنا خاموشی سے اچھا ہے،اور خاموشی بری بات کہنے سے بہتر ہے۔
3192:مشتبہ چیز کے بارے میں رک جانا، تقویٰ ہے۔
3193:دوستی اور ردشمنی وراثت میں ملتی ہے۔
3194:پرہیز گاری ،تمام اعمال کی سردار ہے۔
3195:غذا کھانے سے پہلے وضو کرنا، وسواس کو ختم کرتا ہے، اور بصارت کو درست رکھتا ہے۔
3196:وضو ،ایمان کا ایک حصہ ہے، اور مسواک کرنا ، وضو کا ایک حصہ ہے۔
3197:اولاد میوۃ دل ہے کو بخل ، حوف اور غم کا سبب بھی ہے۔
.3198:اولاد ،جنت کے پھول ہیں۔
3199:افسوس ہے اس پر اپنے اہل و عیال کو اچھائی میں چھوڑ کر، اپنے پردگار کے حضور برائی کے ساتھ پنچے ۔