Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Library / نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

ب

1072. دوگناہ ایسے ہیں جن کی سزا دنیا میں بہت جلدی دی جاتی ہے، بغاوت اور والدین کی نافرمانی (عاق ہونا)۔

1073. چار چیزوں سے پہلے چار چیزوں کو غنیمت جانو، بڑھاپے سے پہلے جوانی کو ، بیماری سے پہلے تندرستی کو، فقیری سے پہلے تونگری کو اور موت سے پہلے زندگی کو۔

1074. نیک اعمال کے لئے چھ چیزوں سے پہلے  کے وقت کو غنیمت جانو، بے وقوفوں کی حکومت، شرط وشروط کی بھرمار، فیصلوں کی فروخت ، خونریزی کی حقیر سمجھنا، رشتے داروں سے قطع تعلق کرنا، قرآن کو گاکر پڑھنا اور کسی کو آگے کرنا کہ وہ ان کے لئے (قرآن) گاکر پڑھے ، چاہے  فقہ ودانش میں وہ کمتر ہی کیوں نہ  ہوں۔

1075. اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنوں کے چھاجانے سےپہلے  نیک اعمال کو غنیمت جانو ، صبح کے وقت تو آدمی مومن اٹھتاہے اور شام کو کافر ہوجاتاہے، رات کو مومن تھاتو صبح  کافر ہوجاتاہے ، اپنی دنیا کی کسی ناچیز شئے کےلئے اپنی آخرت کو بیچتاہے۔

1076. اپنی صبح کو صدقے کے ساتھ شروع کرو کیونکہ بلا، صدقہ سے گزر کر نہیں آسکتی۔

1077. صبح سویرے رزق اور اپنی ضروریات کی طلب میں نکلو کیونکہ  سویرے اٹھنا برکت اور کامیابی کا باعث ہے۔

1078. ذخیرہ اندوز کیا ہی برا بندہ ہے کہ کیونکہ قیمتیں سستی کرتاہے تو غمگین ہوتاہے اور نرخ گراں کرتاہے تو خوش ہوتاہے۔

1079. بدترین   ،طعام شادی کا وہ ولیمہ ہے جو صرف امیروں کوکھلایاجائے اور غریبوں کو نہ دیا جائے۔

1080. کیا ہی برے ہیں وہ لوگ جو مہمان کو گھر نہیں بلاتے ۔

1081. کیا ہی بری  ہے وہ قوم، جس کے درمیان مومن ، تقیہ کے ساتھ مخفی طور سے گزرے۔

1082. کسی شخص کے لئے یہ کافی ہے کہ جب وہ کسی برائی کو دیکھے  اور اسے تبدیل بھی نہ کرسکے تو کم ازکم اتنا ہوکہ  خداوندِ عالم کے حضور ثابت ہو کہ وہ اس برائی  سے بیزار تھا۔

1083. کسی شخص کی برائی میں اتنا بھی کافی ہے کہ لوگ اس کے دینی  یا دنیاوی کاموں پر انگلیاں اٹھائیں ،مگر یہ کہ جسے خدا محفوظ رکھے۔

1084. وہ شخص بخیل نہیں جو زکٰوۃ ادا کرے ، مہمان نوازی کرے اور سختیوں کے وقت بخشش سے کام لے۔

1085. والدین کے ساتھ نیکی کرنا، جہاد کے لئے کافی ہے۔

1086. والدین کی اطاعت کرنا، عمر کو بڑھاتا ہے اور جھوٹ رزق کو گھٹاتاہے اور دعااجل کوٹالتی ہے۔

1087. اپنے کھانے کو ٹھنڈا ہونے دو تاکہ تمہارے لئے برکت ہو۔

1088. اپنے باپوں کے ساتھ نیکی کرو تاکہ تمہارے بیٹے تمہارےساتھ  نیکی کریں ۔ پاک دامن رہو تاکہ تمہاری عورتیں پاک دامن رہیں۔

1089. ان لوگوں کو خوشخبری دو، جورات کی تاریکیوں میں مسجد کی طرف چلے جاتے ہیں ، قیامت کے دن وہ مکمل نور کے ساتھ ہوں گے۔

1090.  دنیا کی بشارت نیک خواب ہیں۔

1091.   آسان اور سادہ دین دے کر بھیجا گیا ہوں جو شخص میری سنت کی مخالفت کرے گا وہ مجھ سے نہیں۔

1092.   میں اس لئے مبعوث کیاگیاہوں کہ لوگوں کے ساتھ مدارات سے پیش آؤں۔

1093.   اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ملتے رہو، چاہے سلام کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو۔

1094.   اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے، “لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ” کی گواہی ، نماز قائم کرنے، زکٰوۃ ادا کرنے ، حج  بیت اللہ کرنے اور  رمضان کے روزے رکھنے پر ۔

1095.   جس گھر میں بچے نہ ہوں ، اس میں برکت نہیں ہوتی۔

1096.    عالم اور عابد کے درمیان کے درمیان ستر درجے کا فاصلہ ہوتاہے۔

1097.    کسی بندے اور کفر کے درمیان کا فاصلہ ، ترکِ نماز ہے۔

1098.    ایک بندے  اورجنت  کے درمیان سات عقبہ ہیں، جس میں سے آسان ترین عقبہ موت ہے اور ان سے سخت ترین خداوندِ عالم کے حضور کھڑے ہونا ہے ، جب مظوم ظالموں کا دامن پکڑیں گے۔

1099.    قیامت سے پہلے کے ایام ، منشتر اور بکھرے ہوئے ہوں گے۔

1100.    قیامت سے پہلے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنے اٹھ کھڑے ہوں گے۔

1101.     سلام میں پہل کرنے والا ، تکبر سے بری ہوگیا۔

1102.     بخیل وہ شخص ہے جس کے سامنے میرا نام لیا جائے تو مجھ پر درود نہ بھیجے۔

1103.     بدزبانی ، بدبختی ہے اور بدکرداری ، پستی کا سر چشمہ ہے۔

1104.     خوش خلقی ، نیکی ہے اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں ہے اور تم یہ گوارا نہیں کرسکتے کہ لوگ اس سے خبردار ہوجائیں ۔

1105.     نیکی بوسیدہ نہیں ہوتی ، گناہ بھولا نہیں جاتا۔ دیان، قاضی (خداوندِ عالم) مرنے والا نہیں کہ تم جو چاہو کرو، تم  جیساکروگے ویسا بھروگے۔

1106.     نیکی وہ ہے ، جس سے دل کو سکون ہو اور روح کو اطمینان ملے اور گناہ وہ ہے جس کا خیال دل میں کزرے مگر تمہیں پسند نہ ہو کہ لوگ اس پر مطلع ہوں اور لوگ جوچاہیں کہیں۔

1107.     برکت ہمارے بزرگوں میں ہے اور جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا، اور بڑوں کی عزت نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں۔

1108.     گھوڑوں کی پیشانیوں پر برکت ہوتی ہے۔

1109.     برکت تمہارے بزرگوں کے ساتھ ہے۔

1110.      پیٹ بھرکے کھانا ، قساوتِ قلب  کا باعث ہے۔

1111.      رونا رحمت ہے اور فریاد اور چیخ وپکار شیطانی فعل ہے۔

1112.      مصیبت ، بات کےساتھ وابستہ ہے، جب ایک بندہ کہتاہے”خدا کی قسم میں  یہ کام نہیں کروں گا” توشیطان تمام کاموں کو چھوڑ دیتاہے اور صرف اسی کے پیچھے لگ جاتاہے کہ وہ شخص یہ کام (گناہ) بجالائے۔

1113.      مصیبت ، بات کےساتھ وابستہ ہے، اگر کوئی شخص کسی آدمی کی سرزنش کرے، ملامت کرے کہ اس نے کتے کا  دودھ پیا ہے تو وہ خود بھی یقیناً اس کا دودھ پیئے گا۔

1114.      زمین اللہ کی زمین ہے، بندے بھی اللہ کے بندے ہیں ، جہاں بھی تجھے نیکی ملے، اقامت اختیار کرو۔

1115.      وہ گھر جس میں قرآن پڑھاجاتاہے، اہلِ آسمان کو اس طرح نظر آتاہے، جس طرح ستارے اہلِ زمین کو نظر آتے ہیں ۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post