نہج الفصاحہ
ی
3200:سخت تعجب ہے اس شخص پر جو ہمیشہ باقی رہنے والے گھر کی تصدیق کرتے ہوئے، فریب کے گھر کے لیے کوشش کرتا ہے۔
3201:اے گردہ تا خر ! خدا تم لوگوں کو قیامت کے دم فاسق و فا جر محشور کرے گا، سوائے ان کے ، جو سچ بولیں اور: امانت کی ادائیگی کریں۔
3202:ایک زمانہ ایسا آئے گا جس میں اپنے دین پر باقی رہنے والے کی مشال ہاتھ میں انگا رق لینے والے کی سی ہوگی۔
3203:لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا جس میں مومن کو اپنی بکری سے بھی ذلیل تصور کیا جائے گا۔
3204:قیامت کے دن لوگوں کو ان کی نیکیوں کے مطابق اٹھایا جائے گا۔
3205:تم میں کوئی ایک ایسا بھی ہے ضو اپنی آنکھ کا شتسیر نہیں دیکھتا ،اور دوسروں کی آنکھ کا تنکا دیکھ لیتا ہے۔
3206:جھوٹی گواہی دینے والا ،قیامت کے دن اس طرح مشحسور ہوگا کہ اس کی زبان لٹگتی ہوئی ہوگی۔
3207:میت کے پیچھے پیچھے تین چیزیں چلی جاتی ہیں ۔اس کی اولاد ، مال ،اور اعمال ۔ قبر میں رکھنے کے بعد اولاد اور مال واپس ہوتے ہیں، اور اعمال اس کے پاس باقی رہتے ہیں۔
3208:جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔
3209:نیک لوگ گروہ گروہ ہوکر چلے جائے ہیں۔ جو پہلے ہیں ، وہ پہلے جائیں گے، یہاں تک کہ کھجور کی چھال کی طرح کی چھال باقی رہ جائے گی کہ خدا وند عالم اس کی ہرقا نہیں کرے گا۔
3210: آسانی پیدا کرو ، تنگی مت کرو۔
3211:مومن میں ہر صفت ہوسکتی ہے، سوائے خیانت اور جھوٹ گے۔
3212:تمہارا پروردگار ایسے نوجوان کو دوست رکھتا ہے، جو جوانی کا مظاہرہ نہ کرے۔
3213:گھوڑے کی برکت ، اس کی کمر کے رنگ میں ہے۔
3214:خدا اس کام کرنے والے کو دوست رکھتا ہے،جو کام کرتا ہے تو نیک کام کرتا ہے۔
3215:ایک نیکی ، سو افراد کے ہاتھوں گررش کرے، تو بھی ان کا آخری فرد،پہلے والے کی طرح جزا کا حقدار ہے۔
3216:قسم اس چیز کے بارے میں ۔
3217:مومن میں آٹھ صفات ہونی چاہیے۔ سخت حوادث کے موقع پر وقار و سنجیدگی، مصیبتوں پر صبر کرے ، کشائش پر شکر کرے ،اللہ کے دیئے ہوئے رزق پر قناعت کرے ، دشمنوں پر بھی ظلم نہ کرے، اور نہ تو دوستوں پر بوجھ بنے ،اس کا جسم تکلیف میں ہوتا ہے، اور لوگوں کو اس سے راحت ملتی ہے۔
3218:فرزند آدم بوڑھا ہوتا جاتا ہے اور اس کے ساتھ دو چیزیں باقی رہتی ہیں۔
3219:قیامت کے دن علما کی سیاہی اور شہدا کا خون وزن کیا جائے گا ،تو علما کی سیاہی کا پلڑا ،شہدا کے خون کے پلڑے سے بھاری ہوگا۔
3220:بنی آدم بوڑھا ہوتا جاتا ہے،اور دو چیزیں اس میں جوان ہوتی جاتی ہیں۔مال کی خواہش، اور طویل عمر کی خواہش ۔
3221:دینے والا ہاتھ ،لینے والے ہاتھ سے اچھا ہے ، اور صدقہ کی ابتدا ،اپنے اہل و عیال سے کرو۔
3222: جھوٹی قسم ،مال و متاع کو کرتی ہے، اور آمدنی کو زائل کرتی ہے۔
3223:قسم ،قسم کھانے والے کی نیت سے مربوط ہے۔