نہج الفصاحہ
م
2552. جس مال کے ذریعے آبرو کی حفاظت کی جائے اسے صدقہ میں لکھاجاتاہے۔
2553. کوئی خوشی ایسی نہیں جس کے بعد رنج نہ ہو۔
2554. میری اور دنیا کی مثال ایسی ہے کہ ایک مسافر کسی درخت کے سائے میں گرم دن میں ذراسی دیر آرام کرکے، پھر اسے چھوڑکر چلتاہے۔
2555. جس کسی کو خداوندعالم حکمرانی عطاکرے اور وہ مرتے وقت اپنی رعایا کے بارے میں کھوٹ سے کام لے گاتو خداوند عالم اس پر جنت کو حرام کرے گا۔
2556. اللہ کے ہاں پسندیدہ گھونٹ وہ ہے جو غصہ کے وقت پی جائے یا وہ گھونٹ جو مصیبت کے وقت صبر کا پیا جائے۔
اللہ کے نزدیک پسندیدہ قطرہ وہ ہے جو کسی کی آنکھ سے اللہ کے خوف سے ٹپکے یا اللہ کی راہ میں بہنے والے خون کا قطرہ ۔
2557. کسی ریوڑ پر دو بھیڑئیے حملہ کریں تو اتنا نقصان نہیں پہنچاسکتے جتنا نقصان مال اور عہدے کی محبت کسی مسلمان کے دین کو پہنچاسکتی ہے۔
2558. جب سورج طلوع ہوتاہے تو اس کے دونوں پہلوؤں میں دو فرشتے ساتھ ہوتے ہیں جو دعاکرتے ہیں ، خداوندا! خرچ کرنے والے کو مال دینے میں جلدی فرما اور ہاتھ روکنے والے کا مال تلف کرنے میں جلدی فرما۔
2559.تم دنیا سے کس چیز کا انتظار کررہے ہو؟ یاتو ایسی تونگری ، جو تمہیں سرکشی پر ابھارے یاایسی تنگ دستی ، جو تمہیں سب کچھ بھلادے یاایسی بیماری، جو تمہیں توڑ پھوڑ کے رکھ دے یا بڑھاپا، جو سٹھیاڈالے یا موت ، جو جلد کوچ کرادے۔
2560. خداوندعالم کسی بندے کو اس وقت تک پست وحقیر شمارنہیں کرتا، مگر یہ کہ اس سے علم وادب اٹھاکر۔ (یعنی اسے علم سے بے بہرہ کرکے)۔
2561. جب بھی کوئی نوجوان کسی بوڑھے کی، اس کی عمر کی وجہ سے عزت کرے گا، تو خداوند اس کے بڑھاپے میں کسی کو مقرر کرے گا جو اس کی عزت کرے۔
2562. مشورہ کرنے کی بناء پر کوئی بدبخت نہیں ہوا اور نہ ہی اپنی رائے پر عمل کرکے سعادت پائی ۔
2563. جو شخص استغفار کرتا ہے وہ گناہ پر اصرار نہیں کرتا چاہے ایک دن میں ستر دفعہ گناہ کی طرف لوٹے۔
2564. میرے بعد مردوں کے لئے عورتوں سے بڑھ کر فتنہ انگیز ، کوئی آزمائش نہیں رکھی گئی۔
2565. انسان نے پیٹ سے بڑھ کر برے ، کسی برتن کو پر نہیں کیا۔
2566. کوئی شخص اس رہنما سے بڑھ کر خدا کے ہاں افضل نہیں ہوسکتا ، جوبات کرے تو سچ بولے اور جب حکم کرے تو عدل اختیار کرے۔
2567. حلال امور میں طلاق سے بڑھ کر اور کوئی چیز ناپسند یدہ نہیں۔
2568. مسلمانوں میں سے اجر کے حساب سے بڑھ کر اس نیک وزیر کے علاوہ کوئی نہیں ہوسکتا جو کسی حکمران کے ساتھ ہو ، اس کی فرمانبرداری کرے اور اسے خدا کا فرمان یاد دلائے۔
2569. دینی سمجھ حاصل کرنے کے علاوہ اور کوئی عبادت افضل نہیں ۔
2570. دنیا آخرت کی نسبت ایسی ہے کہ تم میں سے کوئی اپنی شہادت کی انگلی پانی میں ڈال دے اور انتظار کرنے لگے کہ کیا لے کر واپس نکلے گی۔
2571. پوشیدہ طور پر سجدے بجالانے کے علاوہ اور کوئی عبادت ایسی نہیں جو اللہ کے ہاں افضل ہو۔
2572. صلہ رحمی کے علاوہ اور کوئی عبادت نہیں جس کا ثواب جلدی ملتاہو۔
بغاوت کے علاوہ ، اللہ کی کوئی نافرمانی ایسی نہیں جس کی سزاسب سے جلد ملتی ہو۔
2573. وہ کم جو کفایت کرے ، بہتر ہے اس زیادہ سے جو بیہودگی میں ڈالے۔
2574. کسی باپ نے اپنے بیٹے کو حسن ادب سے بڑھ کر بہتر اور افضل تحفہ نہیں دیاہے۔
2575. کسی بھوکے کو شکم سیر کرنے سے بہتر کوئی عمل نہیں ہے۔
2576. صدقہ جب بھی کسی مال میں شامل ہوجاتاہے تو اسے نابود کرکے ہی چھوڑتا ہے ۔ (یعنی اس مال پر صدقہ واجب ہو اور نہ دیاگیاہو.2577. کوئی مومن ایسا نہیں مگر اس کا کوئی گناہ ہو اور وہ کبھی کبھی اس کا مرتکب ہو وہ اس گناہ کو نہیں چھوڑتا مگر یہ کہ وہ دنیا کو چھوڑجاتاہے۔
2578. نرمی کسی چیز میں ہو، اس کی زینت کا باعث ہے اور سختی کسی بھی چیز میں ہو ، اس کے لئے ننگ وعار کا باعث ہے ۔
2579. خدا جس کسی بندے کے گناہ کی دنیا میں ستر پوشی کرتاہے تو قیامت کے دن بھی ا س کا مواخذہ نہیں کرتا۔
2580. عورت جو نمازیں پڑھتی ہے، ان میں سے خدا کے نزدیک محبوب ترین نمازیں وہ ہیں جو اس نے گھر کے اندر کسی اندھیرے کونے میں پڑھی ہوں۔
2581. جو بھی خدا سے طلب خیر کرتا ہے، ناامید نہیں ہوتااور جو مشورہ کرتاہے ، پشیمان نہیں ہوتا۔ وہ شخص قرآن پر ایمان نہیں لایا جو قرآن کے حرام کردہ کو حلال سمجھتاہے۔
2582. جب بھی کسی مومن کو کوئی تکلیف والم یا بیماری ، اذیت یا غم پہنچتاہے تو خداوند عالم اسے اس کے گناہوں کا کفارہ قرار دیتاہے۔
2583. خدا جہالت کے ساتھ کسی کو عزت نہیں دیتا اور نہ ہی حلم کے ساتھ ذلت دیتاہے۔
2584. صدقہ دینے سے کبھی کمی نہیں ہوتی اور جب بھی کوئی شخص اپنے اوپر ہونے والے ظلم کو بخش دیتاہے تو اس کی بناء پر اس کی عزت میں اضافہ ہوتاہے۔
2585. کسی کو بھی صبر سے زیادہ وسیع روزی نہیں دی گئی۔
2586. خدا نے کوئی بیماری ایسی نازل نہیں کی ، جس کی دوا نازل نہیں کی ہو۔
2587. خدا جب کسی کو ، کسی کی رعیت میں دے دے اور وہ اپنی رعایا کی بہبودی میں کوشش نہ کرے تو خداوند عالم اس پر جنت حرام کرتاہے۔
2588. خدا کسی بندے کو اچھی صورت اور سیرت دیتاہے تو اسے آگ میں جلانے سے حیا کرتاہے۔
2589. جب ایک بندہ اچھا صدقہ دیتاہے تو خداوند عالم اس کے باقی مال کو اچھائی میں بدلتاہے۔
2590. جو کوئی اپنے لئے سوال کا دروازہ کھولتاہے تو خداوند عالم اس کے لئے احتیاج کا دروازہ کھولتاہے۔
2591. آگ کے علاوہ اور کسی چیز کو نہیں دیکھا ، جس سے بھاگنے والا سویاہوتا ہے اور جنت کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ، جس کے طلبگار سوئے ہوئے ہوتے ہیں۔
2592. خداوند عالم نے کسی بندے کو اس کے دین کی پاکیزگی اور شرم گاہ کی پاک دامنی سے بڑھ کر اور کوئی زینت نہیں دی ہے۔
2593. جس نے قناعت کی وہ محتاج نہیں ہوا۔ وہ شخص جو تونگری کی حالت میں کسی کو عطیہ دیتاہے ، اس کا اجر عطیہ قبول کرنے والے سے زیادہ نہیں ، بشرطیکہ وہ محتاج ہو۔
2594. موت کے بعد کی باتیں کرنا، بکریوں کے سینگ مارنے کے علاوہ کچھ نہیں۔
2595. خداوند عالم نے جس کسی کو علم دیا ہے، تو اس سے یہ پیمان بھی لیا ہے کہ وہ اسے نہ چھپائے۔
2596. امید اور خوف ، جس دل میں پیدا ہوتے ہیں ، خداوند عالم اس کی امید پوری کرتاہے اور خوف سے اسے امان دیتاہے۔
2597. جب ایک بندہ کسی بندے کو صرف اللہ کی خاطر دوست رکھتاہے تو اس کا پروردگار اس کی عزت کرتاہے۔
2598. مجھے یہ پسند نہیں کہ کوہ احد میرے لئے سونا بن جائے اور اس میں سے ایک دینار میرے پاس تین دن تک بچ جائے مگر یہ کہ کسی کو قرض دینے کے لئے بچا رکھوں۔
2599. جوشخص جس قدر زیادہ سود کھائے ، اسی قدر انجام کار قلت مال کا شکار ہوگا۔
2600. تونگری میں قناعت کیاہی اچھی ہےاور اس سے بھی اچھی تنگ دستی کے زمانے میں ہےاور عبادت میں قناعت بہت اچھی ہے۔
2601. خدا نے جن اشیاء کو حلال کیا ہے ان میں سے ناپسندیدہ ترین چیز طلاق ہے۔
2602. میں اپنی امت کے ضعفِ یقین کے بارے میں ڈرتاہوں۔
2603. مجھے اپنی امت کے بارے میں کوئی خوف نہیں ، سوائے عورتوں اور شراب کے بارے میں۔
2604. میں تمہارے بارے میں فقرواحتیاج سے نہیں ڈرتابلکہ میں تمہارے اموال کی زیادتی سے ڈرتاہوں ۔ میں تمہاری غلطیوں سے خوف نہیں کھاتابلکہ میں تمہارے جان بوجھ کر کرنے سے ڈرتاہوں۔
2605. خدا کسی بندے کو ذلت نہیں دیتا مگر یہ کہ علم وادب سے اسے محروم کرے۔
2606. دنیا نے آخرت سے اتنا لیا ہے ، جتنا ایک سوئی کو سمندر میں ڈبودیں تو اس کے پانی میں سے تری لے لے۔
2607. خداوندعالم سے تقویٰ اختیار کرنے کے بعد کسی مومن کے لئے بہترین چیز نیک عورت ہے، جسے حکم کرے تو اطاعت کرے ، اس کی طرف دیکھے تو سرور بخشے ، اگر قسم کھائے تو پورا کرے ، اگر اس کی آنکھ اجھل ہوجائے تو اپنے نفس اور اس کے مال کی حفاظت کرے۔
2608. ایک بندہ اپنے دل میں جو نیت کرتاہے ، خداوندعالم اس کے آثار کو نمودار کرتاہے ۔ اگر نیت اچھی ہے تو اچھے آثار اور بری ہے تو برے آثار نمایاں کرتاہے۔
2609. جو لقمہ تم اپنی بیوی کو کھلاتے ہو، وہ تمہارے لئے صدقہ ہے اور جو تم اپنی اولاد کو کھلاتے ہو، وہ صدقہ ہے جو اپنے خادم کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے اور جو تم خود کھاتے ہو وہ بھی صدقہ ہے۔
2610. جب گھر والوں میں نرمی اور مدارات ہوتی ہے تو یہ ان کے لئے فائدہ مند ہے۔
2611. علم کی فضیلت حاصل کرنے والے سے بڑھ کر کوئی فضیلت کسی نے حاصل نہیں کی ، جو اپنے مالک کو ہدایت دے ، یا خطرے سے نجات دے۔ کوئی شخص دین میں ثابت قدم نہیں رہ سکتا، جب تک اس کی عقل ثابت قدم نہ ہو۔
2612. کوئی غذا اس سے بہتر نہیں جو ایک شخص اپنے ہاتھ سے کما کر کھائے کیونکہ حضرت داؤد علیہ السلام بھی اپنے ہاتھ سے کام کرکے کماکر کھاتے تھے۔
2613. جب تم کسی گروہ کے باتیں کرو اور تمہاری باتیں ان کی عقلوں تک نہ پہنچ سکیں توان میں سے بعض کے لئے یہ باتیں فتنہ ہوں گی۔
2614. خداوندعالم نے جس کسی کو کوئی نعمت دی ہے اور وہ اس پر حمد بجالاتا ہے تو
2615. اس کا یہ حمد بجالانا ، اس نعمت سے ، چاہے وہ کتنی ہی عظیم کیوں نہ ہو، افضل قرار پاتاہے۔
2616. جسے تمہارا دل قبول نہ کرے ، اسے چھوڑدو۔
2617. ایک مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو جو بہترین تحفہ دیتاہے وہ اس حکمت کے جملے سے افضل نہیں ہوسکتا،جس کے ذریعے وہ اس کی ہدایت کا ارادہ کرے ، یا کسی خطرے کو دور کرے۔
2618. اس نے اپنے باپ کے ساتھ نیکی نہیں کی ہے، جس نے غصے کی نظروں کے ساتھ اسے دیکھا۔
2619. کسی کو اتنی اذیت نہیں دی گئی جتنی اللہ کی راہ میں مجھے اذیت دی گئی۔
2620. کسی مجلس میں لوگ بیٹھے ہوئے ہوں ، جس میں بعض کی باتوں پر کان نہیں دھرتے تو ایسی مجلس سے برکت اٹھ جاتی ہے۔
2621. کوئی بندہ ، کوئی گھونٹ اس سےافضل نہیں پیتا کہ خدا کی خاطر غصے کا گھونٹ پی جاتاہے۔
2622. خدا کی خاطر کوئی بندہ کسی کام کو ترک کرتاہے تو خداوندعالم اس کا نعم البدل اسے دیتاہے، جو چھوڑے ہوئے کام کی نسبت اس کی دین اور دنیا کے لئے بہتر ہوتاہے۔
2623. تمہارے کھیل کھود کے وقت فرشتے موجود نہیں رہتے مگر یہ کہ تم تیراندازی اور کشتی کرو۔
2624. کسی شائع ہونے والے علم سے بڑھ کر کوئی افضل صدقہ نہیں ہے۔
2625. جبریل جب بھی میرے پاس آیا ، مجھے مسواک کی تاکید کی ، یہاں تک کہ مجھے خوف ہونے لگا کہ مسوڑھے گھس نہ جائیں۔
2626. جب لوگ اللہ کے ذکر کی مجلس قائم کرتے ہیں اور بعد میں جب اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، تو انہیں کہاجاتاہے کہ اٹھو خدا نے تمہاری مغفرت فرمائی اور گناہوں کو نیکیوں میں بدل میں دیاہے۔
2627. کسی چیز کے ساتھ کوئی دوسری چیز ملی ہوتواس سے افضل نہیں جسے علم کے ساتھ حلم ملے۔
2628. جب کبھی بھی ایک بندہ اپنے گھر سے حصول علم کی خاطر نکلتاہے تو خداوندعالم اس کے لئے جنت کی راہ آسان کرتاہے۔
2629. جو کوئی نوکر سے خدمت لینے میں تخفیف کرتا ہے تو اس کی جزاء قیامت کے دن تمہارے میزان عمل میں رکھی جائے گی۔
2630. خداوندعالم نے کسی بھی چیز کو پیدا کیا ہے تو ایک ایسی چیز کو پیدا کیا ہے جو اس پر غالب آجائے اور خدا نے اپنی رحمت کو خلق فرمایا تاکہ اس کے غضب پر غالب آجائے۔
2631. جب بھی کوئی قوم یا جماعت اپنے ہاتھوں کو خدا کے حضور اٹھاتی ہے تو خدا پر لازم ہے کہ ان کے مانگے ہوئے کو ان کے ہاتھوں پر رکھے۔
2632. جبریل مجھے ہمسائے کے بارے میں اس قدر وصیت کرتے رہے کہ مجھے گمان ہونےلگا کہ عنقریب اسے وارث بنایاجائےگا۔
2633. خداوندعالم نے کسی بندے کو دنیا میں زید اختیار کرنے اور پیٹ وشرمگاہ کی پاکیزگی سے بڑھ کر اور کسی چیز سے زینت نہیں دی ہے۔
2634. کسی سے دنیا لے لی جاتی ہے تو ضرور اس میں اچھائی ہی ہوتی ہے۔
2635. جب کسی قوم کے اعمال خراب ہوتے ہیں تو وہ اپنی مساجد کو زینت دینا اور سنوارنا شروع کرتے ہیں۔
2636. خدا کسی قوم کو اسی وقت قحط میں مبتلا کرتاہے جب انہوں نے اس کی نافرمانی کی ہو۔
2637. میں مومن کے دنیا سے نکلنے کی تشبیہ اس سے دیتاہوں جیسے کہ طفل ماں کے پیٹ سے نکلتاہے یعنی تکلیف اور اندھیرے سے دنیا کی رحمت اوروسعت میں قدم رکھتاہے۔
2638. اللہ کے ذکر سے بڑھ کرافضل صدقہ کوئی نہیں۔
2639. دوستوں کے رہنے کے لئے کوئی جگہ تنگ نہیں ۔
2640. کوئی قوم ہدایت پانے کے بعد گمراہ نہیں ہوسکتی مگریہ کہ بحث وجھگڑا کرنے کی عادت اپنائے۔
2641. جب کسی خدا کےبندے کے پاس خدا کی عظیم نعمتیں آتی ہیں تو اسی مناسبت سے لوگوں کی کفالت بھی اس کے ذمے ہوتی ہے، لیکن جب وہ یہ اخراجات برداشت نہیں کرتاہے تو یہ نعمت بھی زوال پذیر ہونے لگتی ہے۔
2642. خدا وند عالم جب بھی کسی بندے کی طرف سے اپنے گناہ پر ندامت دیکھتاہے تو اسے معاف کرتاہے ، قبل اس کے کہ وہ معافی چاہے۔
2643. بنی آدم کے اعمال میں سے بہترین اعمال نماز ، دوآدمیوں کے درمیان صلح کرانا اور حسن خلق ہیں۔
2644. جو شخص کسی صدقہ یا بدلہ دیتے ہوئے بخشش کا دروازہ کھولے گا تو خداوند عالم اس کے ذریعے اس کی کثرت میں اضافہ کرے گا۔
2645. اور اگر کوئی اضافہ چاہتے ہوئے سوال کا دروازہ کھولے گا تو خداوند عالم اس کے نقصان میں اضافہ کرے گا۔
2646. بدی اور بدزبانی جس کسی میں بھی ہو ، اسےذلیل وخوار کرکے رکھتی ہیں اور شرم وحیاء جس کسی میں بھی ہو اس کی زینت بن جاتی ہے۔
2647. کسی بھی چیز میں نرمی اس کے لئے زینت ہے اور جس کسی چیز سے بھی نرمی دور ہوجاتی ہے اسے ذلیل وخوار ہونا پڑتاہے۔
2648. ہروہ بات جو تم اپنے دوست کے سامنے نہ کہہ سکو، غیبت ہے۔
2649. جس کام کو لوگوں کےسامنے کرناناگوار سمجھتے ہو اسے خلوت اور تنہائی میں بھی انجام مت دو ۔
2650. میرا دنیا کے ساتھ کیا کام ۔ میری دنیا کے ساتھ نسبت ایسی ہے کہ ایک سوار راہ چلتے ہوئے آیا ،اور درخت کے سائے میں تھوڑی دیر رک گیا، اور پھر چل پڑا۔
2651. بخل کی طرح اور کوئی چیز نہیں جو اسلام کو پامال کرے۔
2652. ہردل کے لئے اسی طرح ایک بادل کا ٹکڑا ہوتاہے جیسے چاند کے ساتھ ہوتاہے۔ جب چاند دمکتاہے تو بادل کا ٹکڑا حائل ہوکر اسے تاریک کرتاہے ، جب ہٹ جاتاہے تو چاند روشنی دیتاہے۔
2653. کوئی آدمی ایسا نہیں جس کے سر میں حکمت نہ ہو ، مگر یہ حکمت ایک فرشتے کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ جب وہ آدمی انکساری کرتاہے، تو فرشتے کو حکم ملتاہے کہ وہ حکمت کو دے دے اور جب وہ تکبر کرنے لگتاہے، تو حکم ملتاہے کہ حکمت کو واپس لےلے۔
2654. کوئی ایسا نہیں جو مرتے وقت پشیمان نہ ہوتاہو۔ اگر نیکوکار ہے تو پشیمان ہوتاہے کہ زیادہ نیکی کیوں نہیں کی ،اور اگر گناہ گار ہے تو پشیمان ہوتاہے کہ گناہوں سے ہاتھ کیوں نہیں اٹھایا۔
2655. جو کوئی اس امت میں کوئی نئی بات (بدعت) ایجاد کرے تو جب تک اس کی سزا نہیں پائے گا، نہیں مرےگا۔
2656. کوئی بھی حکمران غضب کے وقت معاف کرے گا، تو خداوندعالم قیامت کے دن اسے معاف فرمائے گا ۔
2786. خدا جب کسی کی بھلائی چاہتاہے ،اسے دینی سمجھ دیتاہے۔
2787. جوکوئی ایک مسجد بنائے ، چاہے اتنی سی جگہ ہو کہ ایک شترمرغ اس پر انڈا سے سکے، تو خداوندعالم اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔
2788. جو صرف خدا کاہوکر رہے گا ،تو خدا ہی اس کی کفایت کرے گا۔ اس کے اخراجات اور رزق ایسی جگہ سے آئے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہو، اور جو صرف دنیا کا ہوکر رہے گا ، خدا اسے دنیا ہی کے حوالے کرے گا۔
2789. جو مصیبت پر صبر کرے گا ، خدا اسے جزا دے گا ،اور جو اپنے غصے پر قابو پائے گا ، خدا اسے بھی اجر عطا کرے گا۔
2790. جو چاہے کہ تمام لوگوں سے تونگر بن جائے تو اسے چاہئے کہ جو کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے، اس پر زیادہ اعتبار کرے ، نہ نسبت اس کے جو کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔
2791. جو خدا کی خاطر انکساری کرے گا ، خدا اسے بلند کرے گااور جو تکبر کرے گا، خداوندعالم اسے پستی کی طرف دھکیلے گا اور جو شخص جھوٹی قسم کھائے گا، خدا اسے جھٹلائے گا۔
2792. جو دنیامیں کوئی گناہ کرے ،اور اس کی سزا بھی ملے ،تو خداوندعالم زیادہ عادل ہے کہ اپنے بندے پر دودفعہ عذاب کرے۔
2793. جوکوئی خدا کی قدرت کی توہین کرے گا، خدا اس کی توہین کرے گا اور جو قدرتِ الہٰی کی عزت کرے گا ، خدا اس کی عزت کرے گا۔
2794. جو حیاء کی نقاب اوڑھے ، اس کی غیبت نہیں کی جاسکتی ۔
2795. جو شخص اس حالت میں صبح کرے کہ جسم صحت مند ہے،اور اپنے گروہ میں امان کے ساتھ ہے اور ایک دن کا خرچ اس کے پاس موجود ہے ،تو گویا اسے دنیا جہان کی مال ودولت مل گئی۔
2796. جو کوئی تاخیر (تامل ) سے کام لے، وہ کامیاب ہوتاہے، یا کامیابی کے قریب پہنچتاہے، اور جو جلدی کرتاہے ، غلطی کرتاہے، یا غلطی کے قریب ہوتاہے۔
2797. مومن وہ ہے جسے اس کا نیک کام مسرور کرے، اور برا کام غمگین کرے۔
2798. جو حساب کے بارے میں جھگڑا کرے گا، اس پر عذاب کیا جائے گا۔
2799. جسے اس کی غلطی غمگین کرے وہ بخشا جائے گا، چاہے وہ بخشنے کی درخواست نہ کرے۔
2800. جسے قاضی بنایا گیا ، اسے بغیر چھری کے ذبح کیاگیا۔
2801. جو کسی کی بخشش کرے گا ، خدا اس کی بخشش کرے گا، جو معاف کرے گا ، خدا اسے معاف کرے گا۔
2802. جو کوئی کسی قوم کے عمل کو اچھا جانے گا، چاہے وہ کام اچھا ہو،یا برا ، وہ شخص بھی ایسا ہے جس نے یہ عمل بجالایا۔
2803. جو نیکی کی فصل بوئے گا، اس کا فائدہ اٹھائے گااور جو برائی کا بیج بوئے گا، برائی ہی کاٹے گا۔
2804. تم میں سے کوئی یہ چاہے کہ نیک کاموں کا ایک زخیرہ کرے، تو اسے ایسے ہی عمل کرنے چاہئیں۔
2805. جو کوئی کسی بدعتی کو جھڑک دے گا، تو خداوند عالم اس کے دل کو امن وامان سے بھردے گا۔
2806. جوشخص چاہتاہے کہ تمام لوگوں میں سے قومی تر بن جائے تواسے چاہئے کہ اللہ پر بھروسہ کرے۔
2807. جواپنے مال کی حفاظت میں ماراجائے ، وہ شہید ہے۔
2808. جو شخص اپنے علم کی شہرت سے لوگوں کو کان بھردے، تو خداوند عالم قیامت کے دن اس کی رسوائیوں سے ،لوگوں کے کانوں کو بھردے گا۔
2809. جس کسی کو اس کی نماز ، فحش اور برے کاموں سے محفوظ نہ رکھے تواس کے ذریعے خدا سے دوری کے سوا ،اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
2810. جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتاہے، اسے چاہئے کہ وہ نیک بات کرے، یا خاموش ہے۔
2811. جو راتوں کو زیادہ نمازیں پڑھے گا، دنوں میں اس کا چہرہ نورانی ہوگا۔
2812. جو کوئی جان بوجھ کرمجھ پر جھوٹ بولے ، اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم بنایا۔
2813. جوکوئی خوف کھاتاہے تو راتوں کو سفر کرتاہے اور جو رات کو سفر کرتاہے ، منزل تک پہنچ جاتاہے۔
2814. جو کوئی گناہ کا ارادہ اور پھر اسے ترک کردے تواسے ایک ثواب ملے گا۔
2815. جو خاموش رہا ، اس نے نجات پائی۔
2816. جس کسی نے ایک کام کے بارے میں قسم کھائی ، اس کے بعد اس سے بہتر کام پیش آئے ، تو پہلے قسم کا کفارہ دے کر بہتر والا کام کرے۔
2817. جو کسی روزے دار کا روزہ افطار کروائے گا، اسے بھی اتنا ہی اجر ملے گا، جتنا روزے دار کو ملے گا۔
2818. کو کوئی شخص اللہ کی نافرمانی کے ذریعے کوئی کام بجا لائےتو اسے ناامیدی ہوگی اور وہ چیز جس سے وہ ڈرتاتھا، وہ اس تک جلدی پہنچے گی۔
2819. جویہ چاہتاہے کہ جنت کے مرکز میں رہے تو اسے چاہئے کہ جماعت کا ساتھ دے۔
2820. جو کسی سے نیکی پائے تو چاہئے کہ اس کا بدلہ دے اور اگر بدلہ نہیں دے سکتاتو اس نیکی کویاد رکھے۔ اگر یاد بھی رکھے تو گویا اس نے اس کا شکر ادا کیا۔
2821. جو کسی قوم کے مشابہت رکھے گاوہ انہی میں سے شمار ہوگا۔
2822. جو علم حاصل کرے اور صحیح مقصد تک پہنچے تو اسے دواجر ملیں گے۔ جو علم حاصل کرے اور مقصد تک نہ پہنچ سکے تواسے ایک اجر ملےگا۔
2823. جو کوئی ، کوئی نعمت پالے توا سے چاہئے کہ وہ اس کا شکر ادا کرے۔
2824. جو کوئی ایک نیک کام کرکے مرجائے تو اس کی بھلائی کی امید رکھو اور جو شخص کسی برے کام کو بجا لاکر مرگیاتو اس کے بارے میں خوف کھاؤ مگر ناامید مت بنو۔
2825. جس کے بال اسلام میں سفید ہوجائیں گے تو قیامت کے دن اسے ایک نور ملے گا۔
2826. جو ہمارے لئے (مسلمانوں کے لئے) ملاوٹ کرے گا، وہ ہم میں سے نہیں ۔
2827. جسےیہ پسند ہو کہ وہ سلامت رہے تو اسے چاہئے کہ خاموشی اختیار کرے۔
2828. جو شخص لوگوں کے دیکھنے کے وقت نماز کو اچھی طرح پڑھے اور جب اکیلا نماز پڑھے تو اچھی طرح نہ پڑھے دراصل اس کے پروردگار کی توہین ہے۔
2829. جو شخص چالیس دن تک اپنے آپ کو خدا کے لئے خالص کرے گا تو خداوندعالم اس کے دل میں حکمت کے سرچشمے پھوٹ ڈالے گا، جو اس کی زبان سے جاری ہوں گے۔
2830. جو شخص اللہ کی محبت کو لوگوں کی محبت پر ترجیح دیتاہے ، خدا اس کے ذریعے لوگوں کی کفایت کرے گا۔
2831. جسے نرمی کا حصہ ملا ہے تو گویا اسے دنیا وآخرت کی بھلائی میں سے حصہ ملا ہے۔
2832. جو شفاعت کو جھٹلاتاہے ، قیامت کے دن اسے شفاعت نہیں ملے گی ۔
2833. جو شخص تونگری کے باوجود سوال کرے گا، اس کے سر میں ایک فکر اورپیٹ میں بیماری لگ جائے گی۔
2834. جو شکار کا پیچھا کرےگا، اسے پکڑلے گا۔
2835. جسے اس کا عمل آگے نہیں بڑھا سکا اسے اس کا نسب آگے نہیں بڑھاتا۔
2836. جو کوئی ہمارے امور میں کوئی بدعت ایجاد کرے ، وہ مردود ہوگا۔
2837. جو کوئی امربالمعروف کرے توبھی بڑے نیک طریقے سے کرے۔
2838. جو شخص لوگوں سے مال مانگے تاکہ اپنی دولت میں اضافہ کرے تویہ گویا آگ کا ایک انگارہ ہے، چاہے کم ہو یا زیادہ ۔
2839. جو شخص اپنے کسی بھائی کے خط کو اس کی اجازت کے بغیر پڑھے گا تو اسے چاہئے کہ وہ جہنم کا انتظار کرے۔
2840. تم میں سے کوئی اگر کسی لالچ میں جارہاہو تواسے چاہئے کہ آہستہ چلے۔
2841. جو شخص اس حالت میں صبح کرے کہ اس کا کسی پر ظلم کا ارادہ نہیں تھا تو ا س کے دوسرے گناہ بخشے جائیں گے۔
2842. لوگوں کے ساتھ مدارات کرنا صدقہ ہے۔
2843. جو جماعت سے الگ ہوگا، وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔
2844. کسی شخص کے حسن اسلام کی نشانی یہ ہے کہ وہ فضول کاموں کو ترک کرے۔
2845. جو شخص اپنی زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کرے گا، جنت میں جائے گا۔
2846. جو لوگوں کی آبرو سے اپنی زبان کو روکے رکھے گا، خداوند عالم قیامت کے دن اس کے گناہوں کو بخشے گا۔
2847. جو چیز ملی ہے ، اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔
2848. سودا کرکے پشیمان ہونے والے کے ساتھ سودا ختم کیاجائے تو خداوند عالم اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔
2849. جس سے کسی علم کے بارے میں پوچھا جائے اور وہ اسے چھپائے تو اسے آگ کےلگام لگائے جائیں گے۔
2850. جو شخص کسی کا مہمان بنے تومیزبان کی اجازت کے بغیر مستحب روزہ نہ رکھے۔
2851. جوتمام لوگوں میں مکرم بننا چاہتاہے، اسے چاہئے کہ تقویٰ اختیار کرے۔
2852. جسے یہ پسند ہو کہ اسے ایمان کی نعمت ملے تو جب وہ کسی سے محبت کرے تو صرف خدا کی خاطر محبت رکھے۔
2853. جو خدا کی ملاقات کو پسند کرتاہے ، خدا بھی اس کی ملاقات کو پسند کرتاہے اور جو اللہ سے ملاقات کوناگوار سمجھتاہے ، خدا بھی اس کے ساتھ ملاقات کو ناپسند کرتاہے۔
2854. جو کسی بھائی کی ضرورت پوری کرنے کے درپے ہوگا،خداوندِ عالم اس کی حاجت پوری کرنے کے درپے ہوگا۔
2855. جو کسی ظالم کے خلاف بددعا کرے گا ، اس کی مدد کی جائے گی۔
2856. جو آخرت کی کرامت چاہتاہے ، اسے دنیاوی ذہنیت ترک کردینی چاہئے۔
2857. جو علم حاصل کرتاہے ، خداوندعالم اس کے رزق کا ضامن ہے۔
2858. جو بغیر کسی علم کے جھگڑا کرے گا تو اس پر اس وقت تک خدا غضبناک ہوگا، یہاں تک کہ جھگڑا چھوڑدے ۔
2859. جو اپنا سودا خود اٹھا کر لےجاتاہے ، وہ تکبر سے پاک ہے۔
2860. جو خد اسے خوف کھائے گا، خدا ہر چیز کو اس سے ڈرائے گا۔
2861. جسے خد ا نے کوئی نعمت دی ہے تو اس کے آثار اس سے ظاہر ہونے چاہئے۔
2862. جو کم کا شکر ادا نہیں کرتا ، زیادہ کا بھی شکر ادا نہیں کرےگا۔
2863. جواپنے دین کی وجہ سے قتل کیا جائے گا، وہ شہید ہوگا۔
2864. جومسافرت میں مرے گا، وہ شہیدمرے گا۔
2865. جوہمیشہ روزے رکھے گا، اس کا نہ روزہ شمار ہے نہ افطار۔
2866. جو کسی ظالم کےساتھ چلے گاوہ بھی مجرم ہے۔
2867. جو میری امت کے ساتھ نرمی برتے گا، خدا اس کےساتھ نرمی کرے گا۔
2868. خدا جس کے ساتھ نیکی کا ارادہ کرتاہے اس کے نصیب کرتاہے۔
2869. جو شخص حرام سے مال کمائے گا اسے سخت حادثوں میں کھودے گا۔
2870. جسے اس کا علم فائدہ نہیں پہنچاتااسے اس کا جہل نقصان پہنچائے گا۔
2871. جس پر کسی نیکی کا دروازہ کھولاگیا ہےتو وہ اسے غنیمت جانے ، نہ معلوم کب اس پر بند کردیاجائے گا۔
2872. جس کسی کے ہاتھ پر ایک بھی شخص مسلمان ہوجائے تو اس پر جنت واجب ہوتی ہے۔
2873. جو کوئی عبدالمطلب (ع) کی اولاد میں سے کسی ایک کے ساتھ دنیا میں نیکی کرے اور وہ دنیا میں اس کا بدلہ نہ دے سکے تو قیامت کے دن خداوندعالم اس کا بدلہ دے گا۔
2874. نیکی کےخزانوں میں سے ایک یہ ہے کہ انسان مصیت ، بیماری اور صدقہ کو چھپائے۔
2875. جو کسی کے راز کی بات پر اطلاع پائے اور اسے راز رکھے تو گویا ا س نے قتل کی گئی لڑکی کو قبر سے زندہ نکالا۔
2876. جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے گا تو خداوند عالم اس کے لئے دنیا وآخرت میں آسانیاں پیدا کرے گا۔
2877. جو غلاموں کے ذریعے عزت چاہے گا ، خدا اسے ذلیل کرے گا۔
2878. جو رحم نہیں کرے گا، اس پر رحم نہیں کیا جائے گا اور جو معاف نہیں کرے گا ، اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔
2879. جو لوگوں سے حیاء نہیں کرتا وہ خداسے بھی حیاء نہیں کرتا۔
2881. جو دنیا سے زادراہ اٹھاتاہے ، آخرت میں نفع حاصل کرتاہے۔
2882. جو میرے ساتھ یہ وعدہ کرے کہ لوگوں سے کوئی چیز نہیں مانگے گا ، میں اس سے جنت کا وعدہ کرتاہوں۔
2883. جس کے بارے میں اللہ نیکی کا ارادہ کرتاہے اسے دین کی سمجھ دیتاہے اور اسے اس کی ہدایت کا الہام کرتاہے۔
2884. جو کوئی برائی کا ارتکاب کرےگا، اسے دنیا میں ہی اس کی سزا دی جائےگی۔
2885. ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنا، بری موت سے بچاتاہے۔
2886. اے خواتین ! گھر میں تم سے کسی ایک کی مشغولیت کا ثواب ، اگر خدا چاہے تو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے جیسا ملے گا۔
2887. جو کسی مسلمان کو ایسی نظروں سے دیکھے گا، جو بغیر کسی حق کے اسے ڈرائے تو خداوند عالم قیامت کے دن اسے ڈرائے گا۔
2888. جو کوئی اپنے قرض دار جو مہلت دے یا اسے قرض معاف کرے ، خداوند عالم اسے قیامت کے دن عرش کے زیر سایہ رکھے گا۔
2889. جوشخص ایک سال تک اپنے بھائی سے ناراض ہوگا، گویا اس کا خون بہایا۔
2890. جس شخص کو خدا زبان اور شرم گاہ کی برائی سے محفوظ رکھے گا، وہ جنت میں داخل ہوگا۔
2891. جس کسی نے کسی بدعتی کی توقیر کی ، تو گویا اسلام کے ڈھانے میں مددگار ہوا۔
2892. جو مسلمانوں کے امور میں سے کسی کا سرپرست بنا تو خدا اس وقت تک اس کی حاجت کی طرف نہیں دیکھتا، جب تک وہ مسلمانوں کی ضروریات کو مدنظر نہ رکھے۔
2893. جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، خدا اس پر رحم نہیں کرتا۔
2894. جو اہل زمین پر رحم نہیں کرتا، آسمان والا اس پر رحم نہیں کرتا۔
2895. جو شخص اللہ ا ور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہےتو اسے چاہئے کہ مسلمان کو خوف نہ دلائے۔
2896. جو کسی شہادت (گواہی) پر بلایاجائے اور وہ اس گواہی کو چھپائے تو ایسا ہے جیسا کہ اس نے جھوٹی گواہی دی۔
2897. جو علم کواس کے اہل سے چھپائے تو قیامت کے دن اسے آگ کے لگام ڈالے جائیں گے۔
2898. جو پیدائش میں پاک اور سب میں کریم ہو ، اس کی ہم نشینی اچھی ہے۔
2899. جو اللہ کے فیصلے پرراضی نہ ہو اور اس کی تقدیر پر ایمان نہ رکھے توا سے کوئی دوسرا معبود تلاش کرناچاہئے۔
2900. جو جس حالت میں مرے گا، خدا اسی حالت میں اٹھائےگا۔
2901. جو اپنے کسی مسلمان بھائی کی کوئی ضرورت پوری کرےگا تواسے حج اور عمرہ بجالانے کا ثواب ملے گا۔
2902. جو شخص اپنی ماں کی پیشانی کا بوسہ لے گا تو یہ اس کے لئے جہنم کی آگ سے پردہ بن جائے گا۔
2903. جو بے فائدہ طور پر اگر کسی چڑیا کو بھی قتل کرے گاتو قیامت کے دن اس سے پوچھاجائے گا۔
2904. جو قدرت رکھنے کے باوجود معاف کرے گا، خداوند عالم تنگی کے وقت اسے معاف فرمائےگا۔
2905. جس کسی نے کوئی علم سیکھاتواسے اتنا اجر ملے گا جیسے کسی نے اس پر عمل کیا اور عمل کرنے والے کے اجر میں کوئی کمی بھی نہیں کی جائے گی۔
2906. جو شخص اپنےکسی بھائی کو اس کی کسی غلطی پر ملامت کرےگا وہ اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک اس غلطی کا مرتکب نہ ہو۔
2907. خدا ایسے شخص کا مشتاق ہے جس کا دل نیک اور صالح ہو۔
2908. دنیا میں جس کے دو چہرے ہوں (یعنی منافق یا دوغلاہو) قیامت کے دن اس کے لئے آگ کی دوزبانیں ہوں گی۔
2909. جو شخص اللہ اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتاہے تو اسے چاہئے کہ اپنے ہمسائے کے ساتھ نیکی کرے۔جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتاہے تو اسے چاہئے کہ مہمان کی عزت کرے ۔
جو اللہ اوریومِ آخرت کے پر ایمان رکھتاہے، اسے چاہئے کہ نیک بات کرے یا خاموش رہے۔
2910. جو شخص چالیس قدم تک کسی اندھے کی رہنمائی کرے گا، اس کے سابقہ تمام گناہ بخشے جائیں گے۔
2911. جو کوئی اپنے کسی مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرےگا تو اسے اتنا اجر ملے گاجیسے اس نے عمر بھر خدا کی خدمت کی ہو۔
2912. جو قطع رحمی کرے یا جھوٹی قسم کھائے تو مرنے سے پہلے اس کا وبال دیکھے گا،
2913. جو قسم کھاناچاہتاہے تو اللہ کے نام کے علاوہ اور کسی کی قسم نہ کھائے۔
2914. جو شخص آسانی کرنے والا، نرم اور ملائم ہوگا تو خداوند عالم اس پر جہنم حرام کرے گا۔
2915. جس کے ذمے کسی کا قرض ہو اور وہ اس کی ادائیگی کی فکر میں ہو تو خدا کی طرف سے اس کی نگہبانی ہوتی رہتی ہے۔
2916. جو کوئی شخص ، کوئی درخت اگائے ، اس درخت میں سے کوئی آدمی یا کوئی بھی مخلوق کھائے گاوہ اس شخص کے لئے صدقہ ہے ۔
2917. جوہمارے لئے (مسلمانوں کے لئے) ملاوٹ کرے ، وہ ہم میں سے نہیں۔ حیلہ ساز اور دھوکہ دینے والے جہنم میں جائیں گے۔
2918. جو علم طلب کرے گاوہ اس کے گزشتہ گناہوں کے لئے کفارہ بن جائے گا۔
2919. جو شخص علم ا س لئے حاصل کرے کہ علماء کے ساتھ اٹھے بیٹھے یا بیوقوفوں کے ساتھ مباحثہ کرے یا لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہے تو خداوند عالم اس کو جہنم کی آگ میں داخل کرے گا۔
2920. جو شخص تین بیٹیوں کی کفالت کرے، انہیں آداب سکھائے ، ان کےساتھ نیکی کرے اور ان کی شادی کرے تو ا س کا اجر اس کے لئے جنت ہے۔
2921. جس کسی نے آنےوالے کل کو اپنی زندگی میں شمار کیا تو گویا اس نے موت کو نہیں پہچانا ہے۔
2922. کسی نافرمانی کے وقت ایک شخص موجود تھا، اس نے اسے ناگوار سمجھا تو گویا وہ اس وقت موجود نہیں تھا اور جو شخص موجود نہیں تھا لیکن اس کی عقل راضی تھی تو گویا وہ موجود تھا۔
2923. جس نے خدا کے علاوہ کسی چیز کی قسم کھائی تو گویا اس نے شرک کیا۔
2924. جو شخص کسی کی بیوی یا کنیز کو دھوکہ دے تو وہ ہم میں سے نہیں۔
2925. جس کسی نے کسی کو ہدایت کی طرف دعوت دی تو اتنا اجر ملے گاجتنوں نے ا س کی پیروی کی اور ان کے اجرمیں بھی کوئی کمی نہیں کی جائے گی ۔
جو شخص کسی کو گمراہی کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا گناہ ملے گا جتنا اس کی پیروی کرنے والوں کو ملے گااور نہ ان کے گناہ میں کوئی کمی کی جائےگی۔
2926. جو شخص گھر بیچے اور اس کی قیمت کے برابر کا دوسرا گھر نہ خریدے تو اس میں برکت نہیں ہوگی۔
2927. جو شخص کوئی نقص دار چیز نیچے اور خریدنے والے کونہ کہےتو خدا اس کا دشمن ہے اور فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔
2928. جو شخص کسی گھر کو بغیر ضرورت کے بیچےتو خداوندعالم کسی ایسے شخص کو اس پر مسلط کرے گا جو اس کی قیمت کو تلف کرے گا۔
2929. جو سلام سے پہلے باتیں کرنا شروع کرے، اسے جواب مت دو۔
2930. جس نے تیر اندازی سیکھنے کے بعد ترک کی توگویا اس نے اس کا کفران ِ نعمت کیا۔
2931. جو شادی کرتا ہےاس کا نصف دین مکمل ہوتاہے، اسے چاہئے کہ نصف کے بارے میں خدا سے ڈرے۔
2932. جو میری امت کے لئےایک دن کی مہنگائی کی تمنا کرے گا ، خداوندعالم اس کے چالیس دن کے اعمال ضائع کرے گا۔
2933. جو بغیر علم کے فتویٰ دے تو اس کے نتیجے میں واقع ہونے والا گناہ اس کی گردن پر ہے ۔ جوشخص اپنے کسی بھائی کو کسی کام کا مشورہ دے اور یہ جانتاہوکہ اس کی بھلائی دوسری صورت میں ہے تو گویا اس نے خیانت کی۔
2934. جو قناعت کرتاہے ، خدا اسے بے نیاز کرتاہے اور جو فضول خرچی کرتاہے ، جو انکساری کرتاہے ، اسے بلند کرتاہے ، جو بڑا بنتاہے، خدا اسے توڑڈالتاہے۔
2935. جو کسی مسلمان کی تکریم کرنا ، اللہ کی تکریم کرنا ہے۔
2936. جو زیادہ سے زیادہ استغفار کرے گا، خداوند عالم اس کی ہر مشکل کو آسان کرے گا، اسے ہر تنگی سے نکالے گا اور ایسی جگہوں سے رزق دے گا جہاں سے اسے گمان نہ ہو۔
2937. جو شخص علم کو کمانے کا وسیلہ بنائے تو خداوندعالم اس کے چہرے کو بگاڑتا ہے ، اس کے کام کو پیچھے دھکیلتاہے اور اسے جہنم کا سزاوار بناتاہے۔
2938. جو کسی تنگ دست کو اس کی کشائش تک مہلت دےتو خداوند عالم اسے اس کے گناہ کے بارے میں مہلت دے گا، یہاں تک کہ وہ توبہ کرے۔
2939. جو کسی مریض کو اس کی خواہش کا کھاناکھلائے گا تو خداوندعالم اسے جنت کے میوے کھلائے گا۔
2940. جو کسی ظالم کی مدد کرے گاتو خداوندعالم اسی ظالم کو اس پر مسلط کرے گا۔
1294. جو ظلم کرتے ہوئے کسی لڑنے والے کی مدد کرے گا تووہ اس وقت تک خدا کے غضب کا نشانہ ہوگا، جب تک اس کی مدد سے ہاتھ نہ اٹھائے۔
2294. جو کسی ظالم کی مدد کرےتاکہ وہ اپنے باطل کے ساتھ کسی کا حق چھینے تو ایسا شخص خداورسول ( ص) کی حمایت سے باہر ہے۔
3294. جس کسی کو نرمی کا حصہ ملا ہے اسے نیکی کا حصہ ملا ہے اور جس کسی کو نرمی وملائمت کا حصہ نہیں ملا ہے وہ بھلائی کے حصہ سے محروم ہے۔
4294. جس کسی کے پاس مسلمان بھائی کی غیبت کی جائے اور وہ اس کی مدد نہ کرے اور وہ مدد کرنے پر قادر بھی تھا تو خدا اسے دنیا وآ خرت میں ذلیل کرے گا۔
5294. جس کسی کےجسم یا مال کو کوئی مصیبت پہنچے اور وہ شخص اسے چھپائے ، لوگوں سے اس کی شکایت نہ کرے تو خداوند عالم پر اس کا حق ہے کہ اس کی مغفرت کرے۔
6294. جو کسی مسلمان بھوکے کو کھلائے گاتو خداوند عالم اسے جنت کے پھل کھلائے گا۔
7294. جو شخص چوری کا مال خریدے اور وہ جانتابھی تھاکہ یہ چوری کاہے تو ایسا شخص اس کے ننگ اور گناہ میں شریک ہے۔
8294. کوئی شخص گناہ کا مرتکب ہوا اور دنیا میں اس کی حد جاری ہوجائے تواللہ اس سے زیادہ عادل ہے کہ اپنے بندے کو دوسری دفعہ آخرت میں عذاب دے اور کوئی شخص کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور خدا نے اس کی پردہ پوشی کی تو خدا زیادہ مہربان ہے کہ اس گناہ کے بارے میں پوچھے ، جس کی معافی دی ہے۔
9294. جو شخص اس حالت میں صبح کرے کہ تقویٰ پر کمر باندھے لیکن اگر درمیان میں کوئی گناہ اس سے سرزد ہوجائے تو خدا اسے معاف فرمائےگا۔
5726. کوئی شخص اپنے بدن پر کپڑا اس لئے پہنے کہ وہ اس پر فخر کرسکے اور لوگوں کی نظریں اس کی طرف اٹھیں تو خداوندعالم اس کی طرف رحمت کی نظرسے نہیں دیکھے گا یہاں تک کہ وہ شخص ، وہ کپڑا اتار نہ دے۔
2658. جو کوئی کسی زمین کو آباد کرتاہے اس حد تک کہ ایک پیاسا اس جگہ آکر پانی پیئے تو خداوندعالم اس شخص کو جزا دے گا۔
5926. جو شخص دس افراد کا بھی افسر ہے تو اسے قیامت کے دن گردن بندھے ہوئے لایاجائے گایہاں تک کہ اس کی عدالت اسے کھول دے یا اس کا ظلم اسے ہلاک کرے۔
6026. کوئی گھونٹ اس سے زیادہ اللہ کے نزدیک محبوب نہیں کہ ایک بندہ غصہ کا گھونٹ پیئے ۔ جب ایک بندہ غصے کا گھونٹ پی جاتاہے تو خداوندعالم اس کے پیٹ کو ایمان سے بھرتاہے۔
6126. جب ایک شخص طلب علم کی خاطر گھر سے نکلتاہے تو فرشتے خوش ہوکر اس کے پاوں کے نیچے پر بچھاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ واپس لوٹ آئے۔
6226. کوئی حیوان یا پرندہ ایسا نہیں جسے بے جا مارا گیا ہو مگر یہ کہ قیامت کے دن اپنے قاتل کے خلاف دعویٰ کرے گا۔
6326. قطع رحمی ، جھوٹ اور خیانت کے جیسا کوئی گناہ نہیں کیونکہ خداوندعالم آخرت کے عذاب کے علاوہ ، دنیا میں بھی ان گناہوں کی بہت جلد سزا دیتاہے۔
اور کسی بھی اطاعت میں سے صلہ رحمی ایسی ہے جس کی جزا بہت جلد ملتی ہے یہاں تک اگر کسی گھر میں فاسق وفاجر رہتے ہوں اور صلہ رحمی اختیار کریں تو خدا ان کے اموال میں برکت دیتاہے اور ان کی تعداد میں اضافہ کرتاہے۔
6426. بدخلقی کے علاوہ کوئی گناہ نہیں ، جس کےخدا کے حضور توبہ نہیں مگر بدخلق آدمی جب ایک گناہ سے بچ جاتا ہے تو اس سے بدتر گناہ میں گرفتار ہوجاتاہے۔
6526. ہر دولت مند قیامت کے دن یہ چاہے گا کہ کاش دنیا میں میرے پاس بقدر کفایت دولت ہوتی۔ (یعنی زیادہ نہ ہوتی.6626. جوکوئی بھی ایک درخت اگائے گا تو خداوندعالم اس درخت میں سے آنے والے پھل کی مقدار کے مطابق ثواب اس کے نامہ اعمال میں لکھوادے گا۔
6726. جو شخص اپنے آپ کو بڑا سمجھتاہواور زمین پر چلتے وقت اتراتا ہوا چلے تو وہ قیامت کے خداوند عالم سے اس حالت میں ملاقات کرے گا کہ خداوند عالم اس پر ناراض ہوگا۔
6826. کوئی شخص ایسا نہیں جو والدین کے چہرے کی طرف مہربانی کی نظر سے دیکھے مگر یہ کہ خداوندعالم ایک قبول شدہ حج کا ثواب اس کےنامہ اعمال میں لکھے گا۔
6926. ہروہ گزری ہوئی ساعت ، جس میں بنی آدم نے اللہ کا ذکر نہیں کیا ہو ، قیامت کے دن اس کے لئے حسرت کا باعث ہوگی۔
7026. میزان میں حسن خلق سے بڑھ کر وزنی چیز اور کوئی نہیں ۔
7126. خدا کے نزدیک نوجوان توبہ کرنے والے سے بڑھ کر کوئی محبوب نہیں اور اس بوڑھے شخص سے بڑھ کر اللہ کے نزدیک کوئی دشمن نہیں ، جو گناہوں پر اصرار کرتاہو۔
7226. بندوں پر ہر آنے والی صبح ایک منادی پکار پکار کر ندا دیتاہے۔ لوگوں مٹی میں فنا ہونے کے لئے وجود میں آو اور ڈھے جانے کے لئے عمارتیں بناو۔
7326. اچھی گفتگو سے بڑھ کر اور کوئی صدقہ نہیں۔
7426. خدا کے نزدیک سچی بات سے بڑھ کر پسندیدہ صدقہ اور کچھ نہیں ۔
7526. جب ایک بندہ مسلمان اپنے کسی بھائی کے لئے اس کی غیرموجودگی میں دعا مانگتاہے تو فرشتے اس کے جواب میں کہتے ہیں اور تجھے بھی اس کی مانند ملے۔
7626. جب کوئی شخص کسی بگڑی ہوئی چیز کو بیچتا ہے تو خداوند عالم اس پر کسی تلف کرنے والے کو مسلط فرماتاہے۔
7726. جب کوئی شخص قرضے کی ادائیگی کی نیت رکھتاہے تو خداوند عالم اس کا مددگار بن جاتاہے۔
7826. کوئی بندہ دنیا میں گناہ کی وجہ سے کسی مصیبت میں گرفتار ہوتاہے تو خداوند عالم اس سے عظیم اور کریم تر ہے کہ قیامت کےدن اس گناہ کے بارے میں پوچھ گچھ کرے۔
7926. جوشخص کسی دوسرے پر ظلم کرے اور اس کی تلافی نہ کرے تو قیامت کے دن خداوندعالم اس کے ظلم کی ضرور تلافی کرےگا۔
8026. ہر بندہ آسمان میں ایک شہرت رکھتاہے ۔ اگر آسمان پر اس کی شہرت اچھی ہے تو زمین پر بھی اس کی شہرت اچھی رکھی جاتی ہے اور اگر آسمان پر اس کی شہرت بری ہے تو زمین پربھی ویسی ہی رکھی جاتی ہے۔
8126. جوشخص حلال سے شرم کرتاہے، خدا اسے حرام میں مبتلا کرتاہے۔
8226. مسلمانوں کے قاضیوں میں سے ہر قاضی کے ساتھ دوفرشتے ہوتے ہیں جو اسے ہمیشہ حق کی طرف قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس وقت تک جب تک وہ ظلم کا ارادہ نہ کرے۔ جب وہ ظلم کا ارادہ کرتاہے تو دونوں فرشتے اسے چھوڑ کر اسے اس کے نفس کے حوالے کردیتے ہیں۔
8326. کوئی دل ایسا نہیں ، نگر یہ کہ خدائے رحمٰن کی دو انگلیوں کے درمیان معلق ہے ۔ اگر وہ چاہے تو ثابت قدم رکھے چاہے تو بدل ڈالے اور میزان بھی اللہ کے ہاتھوں میں ہے۔ قیامت کے دن (اس کے ذریعے ) بہت سوں کو بلند اور بہت سوں کو پست کرے گا۔
8426. جس قوم کے درمیان معاصی کا ارتکاب کیا جاتاہےہو اور لوگ اس قدر قوی ہوں اور زیادہ ہوں کہ ان معاصی ہے کو رکواسکتے تھےمگر ایسا نہیں کیا تو خداوند عالم ان تمام پر عذاب نازل کرے گا ۔
8526. جس قوم کے درمیان سود خوری عام ہوجائے ، ان کے درمیان قحط کی وبا پھیل جائے گی اور جس قوم کے درمیان رشوت عام ہوجائے وہ خوف میں مبتلاہوجائیں گے۔
8626. جس کسی مسلمان کے تین بچے بالغ ہونےسے پہلے مرجائیں وہ بہشت کے آٹھ دروازوں پر اس کے ساتھ ملاقات کریں گے کہ وہ جس دروزے سے چاہے ، داخل ہوجائے۔
8726. جب کوئی مسلمان ، کسی خاتون پر پہلی دفعہ نظر ڈالنے کے بعد اپنی نظریں نیچی رکھتاہے تو خداوند عالم اس کے دل میں عبادت کی حلاوت ڈال دے گا ، جس کی لذت وہ اپنے دل میں محسوس کرے گا۔
8826. جس کسی شخص کی دوبیٹیاں ہوں اور اس کے گھر میں پل کر جوان ہوجائیں او ر وہ ان کے ساتھ نیک سلوک کرے تووہ شخص جنت میں جائے گا۔
8926. آدمی شکم سے بڑھ کر بدترین ظرف کو پُر نہیں کرتا۔ فرزند آدم کے لئے اسی قدر کھانالازم ہے جس سے اس کی پشت مضبوط ہو۔
9026. صدقہ دینے سے مال میں کمی نہیں ہوتی اور خدا جس کسی کو بخش دیتاہے ، اس کی عزت میں اضافہ کرتاہے اور جو خدا کی خاطرت انکساری برتتاہے ، خداوند عالم اسے بلند کرتاہے۔
9126. مومن کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی بھائی کی طرف تیز نظروں سے دیکھے کہ اسے اذیت ہو۔
9226. جو اپنے لئے ناگوار سمجھتے ہو ، دوسروں کے لئے بھی ناگوار سمجھو او رجو اپنے لئے پسند کرتے ہو ، دوسرے بھائی کے لئے بھی پسند کرو۔
9326. جس کسی نے اپنی قدر پہچانی وہ ہلاک نہیں ہوسکتا۔
9426. سچ بولنے والا تاجر ، فقیر نہیں ہوگا۔
9526. صدقہ ، مال میں کمی نہیں کرتا۔
9626. کم مال، جو تمہاری ضرورت کو پورا کرے ، اس زیادہ مال سے بہتر ہے جو تجھے لہو ولعب میں مبتلا کرے۔
9726. وہ شخص محتاج نہیں ہوگا جو قناعت کرے ۔
9826. وہ شخص مجھ پر ایما ن نہیں لایا ، جو پیٹ بھر کر سویا اور اس کے پہلو میں اس کا ہمسایہ بھوکا سویا، جس کا اسے علم بھی ہو۔
9926. لوگ ناک کے بل پچھاڑ کھاتے ہیں تو اپنی زبان کی وجہ سے۔
2700. خدا نے روئے زمین پر عقل سے کمیاب چیز دنیامیں پیدا نہیں کی اور عقل دنیا میں سرخ یاقوت سے بھی کم رکھی گئی ہے۔
2701. مومن کی مثال اس خوشے کی مانند ہے ، جسے ہوا حرکت دے تو ایک دفعہ جھک جائے اور دوسری دفعہ کھڑا ہوجائے، اور کافر کی مثال سکڑے ہوئے اس پودے کی سی ہے جس نے ابھی جڑ پکڑی ہو، ادھر ہوا چلی ادھر گرگیا۔
2702. نیک ہم نشین کی مثال عطار (عطر فروش) کی سی ہے کہ اگر وہ تمہیں عطر نہ دے تو بھی اس کی خوشبو آئے گی اور برے ہم نشین کی مثال لوہار کی بھٹی جیسی ہے اگر یہ تمہیں نہ جلائے تو بھی اس کی بدبو تمہیں اذیت دے گی۔
2703.میرے اہل بیت (ع) کی مثال نوح کی کشتی جیسی ہے جو اس میں سوار ہوا ، اس نے نجات پائی اور جس نے اس سے روگردانی کی وہ غرق ہوا۔
2704. مومنین کی مثال ، ان کی ایک دوسرے ساتھ مہربانی اور محبتوں میں ، جسم جیسی ہے کہ جسم کے کسی حصے میں کوئی تکلیف ہوتی ہے تو دوسرے تمام اعضا بھی اس کی حمایت میں جاگے رہتے ہیں۔
2705.مومن کی مثال چھلنی کی سی ہے جو پاک ہی کھاتاہے اور پا ک ہی دیتاہے۔
2706. دل کی مثال، زمین پر ایک دھاگے کی مانند ہے جسے ہوا ادھر سے ادھر کررہی ہے۔
2707. عورت کی مثال پسلی جیسی ہے ۔ گر تم اسے سیدھی کرنی چاہو توٹوٹ جاتی ہے ۔ اس سے اس کجی کی حالت میں ہی کام لیا جاسکتاہے۔
2708. طاقتور مومن کی مثال کھجور کے درخت کی مانند ہے اور کمزور مومن کی مثال فصل کے کمزور تنے کی سی ہے۔
2709. منافق کی مثال دوریوڑیوں میں پریشان بکری جیسی ہے۔
2710.میری امت کی مثال بارش کی سی ہے جس کے بارے میں معلوم نہیں کہ اس کا اول بہتر ہے یا آخر اچھا ہے۔
2711.مومن اور ایمان کی مثال گھوڑے اور پھندے جیسی ہے۔ گھوڑا پہلے تو پھندے کے گرد چکر کاٹنا ہے پھر پھندے میں لوٹ آتاہے۔
2712. قرآن کی مثال بندھے ہوئے اونٹ جیسی ہےاگر اس کے مالک نے باندھا ہے تو موجود ہےاگر نہیں باندھا ہے تو ہاتھ سے نکل گیاہے۔
2713. وہ عورت جو نامحرموں کے لئے زینت کرکے دامن گھسیٹتے ہوئے چلے وہ ایک ایسا اندھیرا ہے جس کے لئے قیامت میں کوئی نور نہیں ہوگا۔
2714. وہ عالم ، جولوگوں کوتو علم سکھاتاہے مگر اپنے آپ کو بھول گیا ہے ، اس کی مثال اس چراغ کی سی ہے جو لوگوں کو روشنی دیتاہے اور اپنےآ پ کو جلاتاہے۔
2715. جو شخص علم حاصل کرتاہے اور بیان نہیں کرتاہے اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے خزانہ پایااور اس میں سے خرچ نہیں کرتا۔
2716. جو شخص کم سنی میں علم حاصل کرتاہےتو وہ علم پتھر پر لکیر بن جاتاہے اور جو شخص بڑی عمر میں میں علم حاصل کرنا شروع کرتا ہےتو اس کی مثال پانی پر لکھنے کی سی ہے۔
2717. جو شخص لوگوں کو نیکی کی تعلیم دیتاہے اور اپنے آپ کو بھلاتاہے تو اس کی مثال اس فتیلہ کی طرح ہے جو خود جلتاہے اور دوسرے لوگوں کو روشنی پہنچاتاہے۔
2718. مومن کی مثال عطر فروش کی سی ہےاگر تم اس کی ہم نشینی اختیار کرو تو فائدہ ۔ اگر ساتھ راستہ چلو تو فائدہ ۔ اگر اس کے شراکت کرو ۔ تب بھی فائدہ۔
2719. مومن کی مثال کھجور کے درخت کی سی ہے کہ اس میں سے جو بھی چیز تم اٹھاو گے فائدہ پاوگے۔
2720. مومن کی مثال کھیتی کے پودوں جیسی ہے ۔ ہوا جہاں سے بھی چلے اسے جھکا دیتی ہے اور جب ہوا تھم گئی تو سیدھا ہوتاہے۔ اسی طرح مومن مصیبتوں کے وقت جھک جاتاہے اور فاجر کی مثال اس سکڑے ہوئے پودے کی مانند ہے جس نے ابھی جڑ پکڑی ہوکہ جب بھی خداوند عالم چاہے اسے معمولی ہوا سےتوڑڈالے۔
2721. مومن کی مثال سونے کی ڈلی کی مانند ہے ۔ پھونک مارو تو سرخ ہوتی ہے اور وزن کرو تو کوئی کمی واقع نہیں ہوتی ۔
2722. مومن کی مثال ظاہری طور پر ٹوٹے گھر کی سی ہے لیکن جب تم اس میں داخل ہوتے ہو تو تم اسے پاکیزہ اور صاف پاوگے اور فاسق کے گھر کی مثال پختہ اور خوبصورت قبر کی مانند ہے ، جس کے اندر دیکھاجائے تو سڑاند اور تعفن کے علاوہ کچھ نہیں ۔
2723. عورتوں کے درمیان صالح عورتوں کی تعداد اتنی ہے جتنی تعداد ایسے کووں کی ہو جن کا ایک پیر سفید ہو۔
2724. اس دنیا کی مثال اس کپڑے کی سی ہے جسے ایک سرے سے پھاڑ دیاگیا ہو اور دوسرے سرے کے ایک دھاگے سے جڑا ہواہو، نہ معلوم یہ دھاگہ کب ٹوٹے۔
2725. میری اور تمہاری مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے آگ روشن کی تو پروانے اور تتلیاں اس میں کودنے کے لئے دوڑپڑیں اور وہ شخص انہیں بچانے کی کوشش کرتاہے مگروہ اس سے بچ کر آگ میں کود جاتے ہیں اور میں تمہیں پکڑپکڑ کر جہنم کی آگ سے بچاناچاہتاہوں مگر تم مجھ سے میرا ہاتھ چھڑا کرکود جاتے ہو۔
2726. مومن بھائیوں کی مثال دو ہاتھوں کی مانند ہے کہ ایک ہاتھ دسرے ہاتھ کو دھوتاہے۔
2727. لوگوں کے ساتھ رواداری سے پیش آنا اور نرمی اختیار کرنا، نصف زندگی ہے۔
2728. لوگوں کے ساتھ رواداری کرنا صدقہ ہے۔
2729. نیکی کا حکم دو، چاہے تم اسے بجا نہ لاتے ہو اور برائی سے روکو، چاہے تم خود اس سے پرہیز نہ کرتے ہو۔
2730. تونگر کا مانگنا ، قیامت کےد ن اس کے چہرے پر داغ ہوگا۔
2731. نیک اخلاق ، جنت کے اعمال میں سے ہیں۔
دس خوبیاں ایسی ہیں جو ممکن ہے کہ کسی شخص میں ہوں اور اس کے بیٹے میں نہ ہوں یا بیٹے میں ہیں تو باپ میں نہ ہوں ، غلام میں ہوں اور اس کے آ قا میں نہ ہوں۔ خدا جس کی سعادت چاہتاہے ، اس کی قسمت میں کرتاہے۔ بات کی سچائی خوف کے وقت ثابت قدمی ، سائل کو دینا، نیکی کے عوض نیکی ، امانتداری ، صلہ رحمی، ہمسائے کی حمایت ، دوست کی حمایت ، مہمانداری اور ان تمام میں سرفہرست حیا ہے۔
2732. کام کی قیمت ، ا س کا انجام ہے۔
2733. وہ شخص ملعون ہے جو اپنا بوجھ دسروں پر ڈالے۔
2734. وہ شخص ملعون ہے جو کسی مومن کو نقصان پہنچائے یا اس کے ساتھ فریب کرے۔
2735. جو شخص اپنے باپ کو گالی دےوہ ملعون ہے ۔ جو شخص اپنی ماں کو گالی دے ، وہ ملعون ہے ۔
2736. تونگر کا سوال کرنا ، آگ ہے۔
2737. تونگر کا ٹال مٹول سے کام لینا ، ظلم ہے۔
2738. دین کی بنیاد ، پرہیز گاری ہے۔
2739. دوبھوکوں کا پیٹ نہیں بھرتا۔ علم کا طلب گار اور مال کا طلب گار۔
2740. جو شخص کوئی گناہ بجالائے اور خدا دنیا میں اس کی پردہ پوشی کرتے ہوئے اسے بخشے تو اللہ اس سے زیادہ کریم ہے کہ بخشے ہوئے گناہ کی دوبارہ پوچھ کرے۔
2741. جوبیٹیوں کے ذریعے امتحان میں مبتلا ہو اور وہ ان کے ساتھ نیکی کرے تو اس کا یہ عمل آ گ کے لئے پردہ بن جائےگا۔
2742. جو زیادہ باتیں کرےگا، غلطیاں زیادہ ہوں گی اور جس کی غلطیاں زیادہ ہوں گی اس کے گناہ زیادہ ہوں گے اور جس کے گناہ زیادہ ہوں گے وہ جہنم میں جانے کا سب سے زیادہ حقدارہوتا ہے۔
2743. جو دنیا میں دوزبان رکھتاہو، قیامت کے دن اس کے لئے آگ کی دوزبانیں بنائی جائیں گی۔
2744. جس کسی کے ساتھ نیکی ہوئی اور وہ اس کی تعریف کے علاوہ کچھ بدلہ نہ دے سکا توبھی اس نے شکر ادا کیا لیکن جس کسی نے اسے چھپایا تواس نے کفران نعمت کیا۔
2745. جس نے قناعت کی ، خدا نے اسے رزق دیا اور جس نے فضول خرچی کی ، خدا اسے محروم کرتاہے۔
7274.جو بادشاہوں کے دربار تک پہنچا ، فتنے میں مبتلاہوا۔
8274. جس نے کسی مسلمان سے کسی دنیاوی سختی کودور کیا ، خداوند عالم اس کی آخرت کی سختی کو دور کرےگا۔
جوکسی تنگ دست کےلئے آسانی کےلئے آسانی پیدا کرےتو خداوند عالم دنیا وآخرت میں اس کے آسانیاں پیدا کرے گااور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا ، خداوند عالم دنیاوآخرت میں اس کی پردہ پوشی کرےگا۔
9274. جو شخص عذرخواہی کرنے والے کا عذر ، چاہے سچا ہویاجھوٹا ، قبول نہ کرے تو اسے میری شفاعت نہیں ملے گی۔
2750. جو فقیری کا مظاہرہ کرے گا، وہ فقیر ہی ہوگا۔
2751. کسی آدمی کی سعادت یہ ہے کہ وہ خوش خلق ہو۔
2752. سب سے بڑی غلطی ، جھوٹی زبان ہے۔
2753. کسی آدمی کی سعادت گھر، نیک ہمسائے اور مطیع سواری ہے۔
2754. جو لوگوں کے ساتھ معاملہ کرےاور ظلم نہ کرے اور باتیں کرے تو جھوٹ نہ بولے ، وعدہ کرے تو وعدہ خلافی نہ کرے تو یہ وہ شخص ہے جس کی مروت کامل ہے ، اس کی عدالت ظاہر ہے ، اس کی بھائی بندی واجب ہے اور اس کی غیبت حرام ہے۔
2755. جوشخص کسی چڑیا کو بھی فضول مارے تو قیامت کےدن آکر عرش کے نزدیک چیخ کرکہے گی ۔ اے پروردگار اس شخص سے پوچھ کہ اس نے مجھے بے فائدہ کیوں قتل کیا؟۔
2756. جوشخص کسی مومن بھائی کی پردہ پوشی کرے گاتوخداوندعالم دنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔
2757. جوشخص تقویٰ نہ رکھتاہو، جو اسے اس کی خلوتوں میں معصیت سے روکے تو خدا اس کے اعمال کی کوئی پروا نہیں کرتا۔
2758. جو کسی بھائی کی، اس کی پیٹھ پیچھے مدد کرے تو خداوندعالم دنیاوآخرت میں اس کی مدد کرےگا۔
2759. جو کسی ایسی دعوت میں چلاجائے، جس میں دعوت نہ دی گئی تھی تووہ داخل ہوتے وقت چور اور نکلتے وقت ننگ وعار ہوتاہے۔
2760. جوجنت کامشتاق ہوتاہے، نیکیوں میں جلدی کرتاہےاور جو جہنم کی آگ سے ڈرتاہے ، خواہشات نفسانی کی مخالفت کرتاہے اور جوموت کو تعاقب میں دیکھتاہے وہ دنیاوی لذات سے منہ موڑتاہے اور جو دنیا میں زہد اختیار کرتاہے، اس کے لئے دنیاوی مصیبتیں لکھی ہوئی ہیں۔
2761. جوجماعت سے بالشت بھردور ہوتاہےتو خداوند عالم اس کے گلے سے اسلام کا جوا اتاردیتاہے۔
2762. جب کسی بندے کو کوئی نعمت ملے اورو ہ اس کا شکر ادا نہ کرے اوروہ اس کو بددعادے تو اس کی بددعا قبول کی جاتی ہے۔
2763. جس کسی کو دس آدمیوں پر حاکم بنایاگیا، اس کی عقل چالیس آدمیوں کے برابر ہوتی ہے اور جس کسی کو چالیس پر حاکم بنایاجائے تواس کی عقل چارسو کے برابر ہوتی ہے۔
2764. جو اپنے بھائی سے تیس دن سے زیادہ ناراض رہے اور دوری اختیار کرے او روہ اسی حالت میں مرجائے تو جہنم میں داخل ہوگا۔
2765. جوشخص صبر کرتاہے ، خواہشات کو پالیتاہے۔
2766. جو اللہ اور آخرت کے دن پرایمان رکھتاہے، اسے چاہیئے کہ اپنے ہمسائے کی عزت وتکریم کرے۔
2767. جو دوآدمیوں پرقاضی بنے اورفیصلہ کرے اگر ان کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ نہ کرے تو اس پر خدا کی لعنت ہوتی ہے۔
2768. بسیارخوری کی عادت ، قساوت قلبی کا باعث ہے۔
2769. کوئی شخص کھاناکھارہاہواور کوئی دوسرا اس کی طرف دیکھ رہاہو اور وہ اسے کچھ نہ دے تو وہ ایک ایسی مصیبت میں مبتلاہوگا، جس کا کوئی علاج نہیں۔
2770. جو اپنے غصے پر قابو پائے جبکہ اپنے غصے کو نافذ بھی کرسکتاتھا تو خداوند عالم اسےامن اور ایمان سے پر کرے گا۔
2771. جوکم کھاناکھائے توا س کا جسم تندرست رہتاہے اور جو زیادہ کھانا کھائے ، اس کا جسم بیمار رہتاہے اور دل سخت ہوجاتاہے۔
2772. جو خدا کے ساتھ زور آزمائی کرے گاخدا اسے مغلوب کرے گاجو خدا کے ساتھ دھوکا کرے گا، خدا اس کے ساتھ دھوکا کرے گا۔
2773. جو اپنے کسی بھائی کی طرف محبت کی نظر سے دیکھے گا اور اس کے دل میں کوئی کدورت نہ ہو تو پلک جھپکنے سے پہلے خداوندعالم اس کی مغفرت فرمائے گا۔
2774. جو آخرت کے عمل سے دنیا طلب کرے گا، اس کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔
2775. جو کوئی لوگوں کو ناراض کرکے بھی خدا کی خوشنودی چاہے توخدا اس سے راضی ہوگا اور لوگوں کو بھی اس سے راضی کرے گا اور جو شخص خداکو ناراض کرکے لوگوں کو خوش کرنا چاہے گا، خدا اس سے ناراض ہوگا اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کرائے گا۔
2776. جو اللہ کی نافرمانی کرتے ہوئے لوگوں سے تعریف سننا چاہے گاتواس کی تعریف کرنے والے اس کی مذمت شروع کریں گے۔
2777. جو کسی ماں اور اس کی اولاد میں جدائی ڈالے گا خداوند عالم قیامت کے دن اس کے اور اس کے عزیزوں کے درمیان جدائی ڈال دے گا۔
2778. جو کسی بدعتی کی توہین کرےگا خدا وندعالم قیامت کے دن اس کو امان عطا کرے گا۔
2779. جس کسی کا باطن نیک ہو یا بد ہو خداوند عالم اس کی ایک نشانی ایسی قرار دے گا جس سے لوگ اسے پہچان جائیں گے۔
2780. جو کسی شخص کو تنگی میں دیکھے اور اس سے اس تنگی کو دور کرے تو اس دن ، جس دن کوئی سایہ نہیں ہوگا وہ اللہ کے عرش کے زیرسایہ ہوگا۔
2781. جس کسی کو خداوند عالم نے ساٹھ سال کی عمر دی اس پر عمر کے اعتبار سے محبت عام کی ہے۔
2782. جوکوئی شطرنج کھیلے تو ایسا ہے کہ اس نے اپنے ہاتھ سے خنزیز کے گوشت اور اس کےخون میں ڈبودیئے۔
2783. جو شخص کسی مسلمان بھائی کے لئے کسی مقتدر شخص کے پاس کسی نیک کام کے لئے وسیلہ بن جائے یااس کی تنگی دور کرے تو خداوند عالم پل صراط سے گزرتے ہوئے اس کی مدد کرے گاجہاں ہر قدم لڑکھڑا جائیں گے۔
2784. جو کسی مصیبت زدہ کی تعریف کرے تووہ بھی اجرمیں اس کے برابر ہوگا۔
2785. جوبھی اللہ کے نام پر تمہاری پناہ چاہے، اسے پناہ دو اور جو بھی اللہ کے نام سے مانگے اسےدے دواور جو تمہیں پکارے اسے جواب دو اور جو تمہارے لئے کوئی نیکی لے کر آئے ، اسے جزا دو۔ اگر کوئی بدلہ نہیں دے سکتے تواس کی تلافی کا اطمینان ہونے تک اسے دعادو۔
2950. جو شخص حالت میں صبح کرے کہ اس کے ارادے میں اللہ کا غیر ہو تو خدا کے ذمے اس کا کچھ نہیں ۔ جو شخص حالت میں صبح کرے کہ امور مسلمین کے اہتمام کا ارادہ نہ ہو، تو وہ مسلمان نہیں۔
2951. جو شخص والدین کے بارے میں اللہ کا فرمانبردار ہوکر صبح کرے تو اس کے لئے جنت کے دودروازے کھلے ہوئے ہوتے ہیں اور اگر والدین میں سے ایک زندہ ہو تو ایک دروازہ کھلاہوگا۔
2952. تم میں سے کوئی اگر اپنےمال کے ذریعے اپنے دین اور آبرو کی حفاظت کرسکتاہے تو ایسا ضرور کرے۔
2953. جو پاکدامنی چاہے گا، خدا اسے پاکدامن بنائے گا اور جو بے نیازی چاہے گا ، خدا اسے بے نیاز بنادے گا۔
2954. جو ہنستے ہوئے گناہ کرے گا توروتے ہوئے جہنم میں داخل ہوگا۔
2955. اگر کوئی جاننا چاہے کہ خدا کے ہاں اس کے لئے کیا رکھا ہے ،تووہ یہ دیکھے کہ اس کے پاس خدا کے لئے کیا ہے۔
2956. جو شخص چاہتاہے کہ اس کی دعا قبول ہو اور تنگی مشکل حل ہو ،تو اسے چاہیئے کہ کسی تنگ دست کے لئے کشائش کرے ۔
2957. جو شخص کسی کام کا ارادہ کرے ،اور اس کام کے بارے میں کسی مسلمان شخص سے مشورہ لے لے ،توخداوند عالم اسے معقول ترین کاموں کی توفیق عطاکرےگا۔
2958. جس کسی نے والدین کو راضی رکھا ، اس نے خدا کو راضی رکھا ۔ جس کسی نے والدین کو ناراض کیا ،اس نے خدا کو ناراض کیا ۔
2959. جس کا علم بڑھتاجائے ،اور دنیا سے اس کی بے رغبتی بڑھتی نہ جائے تو اسے خدا سے دوری میں اضافہ کے سوا کچھ نہ ملے گا۔
2960. تم میں سے کوئی استطاعت رکھتاہے کہ اپنے مومن بھائی کو لباس پہناسکے تو ضرور پہنادے۔
2961. تم میں سے کوئی اپنے کسی بھائی کو فائدہ پہنچاسکتاہے، تو ضرور فائدہ پہنچائے۔
2962. جو شخص کوئی غلطی کرے ،یا کسی گناہ کا ارتکاب کرے، اس کے بعد پشیمان ہوجائےتو اس کی یہ پشیمانی اس کا کفارہ بن جائے گی۔
2963. جو شخص کسی کا مقروض ہو ،اور اس کی ادائیگی کی نیت رکھتاہو،اور ادا نہ کرسکے ،تو خدا وندعالم اس کی طرف سے قیامت کے دن ادا کرے گا۔
2964. جو اللہ کی اطاعت میں اپنے نفس کو ذلیل کرے ،گاتووہ اس شخص سے معزز تر ہوگا ،جو معصیت خدا میں رہتے ہوئے عزت چاہتاہے۔
2965. اگر کسی کے سامنے کسی مومن کی تذلیل کی جائے، اور وہ شخص اس کی مدد کی ا ستطاعت رکھتے ہوئے مدد مہیں کرے گا ،توخداوند عالم قیامت کے دن سب کے سامنے اسے ذلیل کرے گا۔
2966. جو کوئی گناہ کرے اور یہ یقین رکھے کہ اس کا ایک پروردگار ہے جو چاہے تو معاف کرے ،یا چاہے تو عذاب دے تو خداوند عالم پر یہ حق ہے کہ اس کی مغفرت کرے۔
2967. جو شخص کوئی گناہ کرے ،اور یہ یقین رکھے کہ خدا اس کے اس گناہ سے مطلع ہے ،تو خدا اس کی مغفرت کرے گا ، چاہے وہ طلب مغفرت نہ کرے۔
2968. جو شخص یہ پسند کرتاہے کہ اس کے رزق میں وسعت ہو اور اس کی موت ٹل جائے تواسے چاہیئے کہ صلہ رحمی اختیار کرے۔
2969. جو لوگوں کے لئے دروازہ بند رکھے گا ،اور پردہ کرے گا، تو جہنم کی آگ سے خود کو محفوظ نہ رکھ سکے گا۔
2970. جو کوئی مسلمانوں سے روکتے ہوئے کھانے پینے کی چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرے گا ،تو خداوند عالم اسے جذام کے مرض میں مبتلا کرے گا۔
2971. جواپنے اور اللہ کے درمیان کے معاملات کو درست رکھے گا تو خداوند عالم اس کے ،اور لوگوں کے درمیان کے معاملات میں ،اس کی کفایت کرے گا ،تو خداوند عالم اس کے ظاہر کی اصلاح کرےگا۔
2972. جو شخص تیر اندازی سیکھے ا،ور پھر بھول جائے ،تو اس نے نعمتوں میں سے ایک نعمت کو چھوڑدیا۔
2973. جو شخص کسی مومن کو ڈرائے، تو خدا کو یہ حق حاصل ہے کہ اسے قیامت کے دن امان نہ دے۔
2974. جولوگوں سے واپس کرنے کی نیت سے قرضہ لے ،تو خداوندعالم ا س کے قرض کو ادا فرمائے گااور اگر کوئی تلف کرنے کے ارادے سے قرضہ لے، تو خدا اسے بھی تلف کرےگا۔
2975. جو شخص خدا سے ڈرتاہے، وہ اپنی زبان کو سست رکھتاہے ،اور اپنے غصے کوآشکارا نہیں کرتا۔
2976. جو خدا سے ڈرے گا ، ہر چیز اس سے ڈرے گی۔
2977. جس کسی کے ہاتھوں کسی مسلمان کے لئے کشائش ہوگی، تو خداوند عالم دنیا وآخرت میں اس کے لئے کشائس کرے گا۔
2978. جو شخص خدا کی خاطر محبت رکھے ، خدا کی خاطر دشمنی ر کھے ، خدا کی خاطر دے اور خدا کی خاطر روک لے تواس کا ایمان مکمل ہے۔
2979. جو کسی چیز کو دوست رکھتاہے، اس کا ذکر زیادہ سے زیادہ کرتاہے۔
2980. جو آخرت کو دوست رکھتاہے ، اپنی دنیا کو نقصان پہنچاتاہے، اور جو دنیا کو دوست رکھتاہے ، اپنی آخرت کو نقصان پہنچاتاہے ۔ پس تم باقی رہنے والی کو ،فانی پر ترجیح دو۔
2981. جو کسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کرے گا، خداوند عالم اسے انہی کے ساتھ محشور کرے گا۔
2982. جو یہ چاہتاہے کہ ایمان کا ذائقہ چکھے، تو اسے چاہیئے کہ کسی کو دوست رکھے ،تو صرف اور صرف خدا کے لئے دوست رکھے ۔
2983. جو شخص دومسلمانوں کے درمیان فیصلہ کرنے لگے ،اسے چاہیئے کہ دونوں کے درمیان عدل سے کام لے ،یہاں تک کہ ان کے بٹھانے ، اشارہ کرنے، اور دیکھنے میں بھی برابری قائم رکھے ۔
2984. جو شخص دومسلمانوں کے درمیان فیصلہ کرنے لگے تو فریقین میں کسی ایک فریق کےساتھ زور سے نہ بولے مگر یہ کہ دوسرے کے ساتھ بھی زور سے بولے۔
2985.جو آزمائش میں پڑ کر صبر کرے ، جب عطا ہوجائے تو شکر کرے ، ظلم کیا جائے تو بخش دے اور کسی پر ظلم کرے تو مغفرت چاہے ،تو ایسے لوگ ہی مومن ہیں ،اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔
2986. جو شخص کسی غیب گو ،یا کاہن کے پاس گیا ،اور جو کچھ اس نے کہا ، اس کی تصدیق کی ،تو گویا اس نے محمد(ص) پر نازل ہوئے دین کا انکار کیا ۔
2987. جو کوئی تمہارے ساتھ نیکی کرے ،اسے اس کا بدلہ دو ،اگر اس کا بدلہ نہ دے سکو ،تو اس کے لئے دعا کرو۔
2988.جس کسی کا بھائی معذرت پیش کرے، تو اسے قبول کرے ، چاہے معذرت درست ہو، یا باطل ۔ اگر وہ اسے قبول نہیں کرے گا ،تو ایسا شخص حوض پر میرے ساتھ ملاقات نہیں کرسکے گا۔
2989. جو تقویٰ اختیار کرے ،تو خدا ہر چیز کو اس سے ڈراتاہے، اور جو تقویٰ اختیار نہیں کرتا ، اسے ہر چیز سے ڈراتاہے۔
2990. جو کسی مسلمان پر کفر کا فتویٰ لگائے ،تو ایسا ہے کہ جیسے اس نے اسے قتل کیا۔
2991. جو شخص کسی مومن کو خوفزدہ کرے گا، تو خداوند عالم قیامت کے دن اس خوف کو امن سے نہیں بدلے گا، اور جو شخص کسی مومن کی بدگوئی کرے گا ،خدا اسے قیامت کے ذلیل و رسوا کرےگا۔
2992. جو شخص کوئی کھیتی کاشت کرے اگر اس میں سے کوئی پرندہ بھی کھالے گا ،تو وہ اس کے لئے صدقہ ہوگا۔
2993. جو شخص زنا کرتاہے ،تو اس سے ایمان خارج ہوجاتاہے، اور جب وہ توبہ کرتاہے ،تو اللہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔
2994. جو شخص زنا کرے، یا شراب پیئے، تو خداوند عالم اس سے ایمان کو اس طرح الگ کرتاہے، جیسے انسان سر کی طرف سے قمیض کو اتارپھینکتاہے ۔
2995. جو زنا کرے گا ،اس کے ساتھ زنا کیا جائے گا۔
2996. جو دنیا میں زہد اختیار کرے گا ، خدا اسے بغیر سیکھے سیکھائے گا ،او ر اسے بصیرت عطا کرے گا۔
2997. جو بد خلقی کرے گا ،وہ اپنے نفس کو عذاب میں مبتلا کرے گا۔ جس کا غم زیادہ ہو گا ، اس کے جسم کو بیماری لگے گی اور جو لوگوں کےساتھ جھگڑا کرے گا ،اس کی عزت میں کمی ہوگی ،اور اس کی مروت ختم ہوگی۔
2998. جو بغیر احتیاج کے ، کسی سے کچھ مانگے، تو گویا و ہ شراب پیتاہے۔
2999. جو اپنے غصے کو روکے گا تو خدا اس کے عذاب سے اسے محفوظ رکھے گا اور جو اپنی زبان کی حفاظت کرےگا ، خدا اس کی پردہ پوشی کرےگا۔
3000. جو اپنی اولادوں کو ،اپنی زندگی میں ،ان کے مرنے پر دفن کرے گا ، خدا اس پر جہنم کو حرام کرتاہے۔
3001. جوکسی اچھائی کی رہنمائی کرے گا، اس کواس کے بجالانے والے کے برابر اجر مے
لے گا۔
3002. جوکوئی اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کی آبرو کی حفاظت کرے، یعنی اس کی غیبت پر اس کا دفاع کرے گا،توخداوندعالم قیامت کے دن اسے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھےگا۔
3003. جوکسی شخص کوکسی ایسے عیب کے ساتھ یاد کرے ،جواس میں نہیں ،تو خداوندعالم اس وقت تک اسے جہنم میں روکے رکھے گا،یہاں تک کہ اپنے کہے ہوئے کو نافذ نہ دیکھے ۔
3004. جوشخص کسی کو ایسی صفات کے ساتھ یاد کرے، جواس میں نہیں، تواس نے اس کی غیبت کی۔
3005 .تم میں سے کوئی کسی برائی کو دیکھے تو اسے چاہیئے کہ اپنے ہاتھوں سے اسے روکے۔ اگر اس کی طاقت نہیں رکھتاتو اپنی زبان سے اسے روکے اگر یہ بھی نہیں کرسکتا،تو دل سے اسے براسمجھے مگر یہ ایمان کی کمزوری کا پتہ دیتی ہے۔
3006. جوکوئی شخص اللہ کے کام میں کسی دسرے کو بھی مدنظر رکھے توگویا وہ خداسے بیزار ہوا۔
3007. جو کسی طفل کی پرورش کرے ، یہاں تک کہ وہ بڑا ہوکر کلمہ کا اقرار کرے گا،توخدا اس کو حساب سے فارغ کردےگا۔
3008. جوکوئی رحم دلی کرے ، چاہے ایک چڑیا کو ذبیح کرنے سے، توخداوندعالم اس پر قیامت کے دن رحم کرےگا۔
.3009 جو اپنے کسی بھائی کی آبرو کا دفاع کرے گاتوخداوند عالم قیامت کے دن اس کے چہرے سے جہنم کی آگ روک لے گا۔
.3010 جسے تقویٰ ملا ، اسے دنیاوآخرت کی بھلائی مل گئی۔
.3011 خدا نے جس کسی کو نیک بیوی دی ہو اسے اس کے نصف دین میں مدد کی ہے۔ پس اس کو چاہیئے کہ اپنے نصف دین کے بارے میں خدا سے ڈرے۔
.3012 جو خداسے کم رزق پر راضی رہےگا، خدا بھی اس سے کم عبادت پر راضی ہوگا۔
.3013 جو راستے سے ایک پتھر دورہٹائے گااس کے لئے ایک نیکی لکھی جائے گی۔
.3014 جو شخص کسی ایسی لڑکی سے زنا کرے جس کو زنا کرتے ہوئے نہ دیکھا ہو تو خدا وند عالم اسے آگ کے کوڑوں کی سزا دے گا۔
.3015 جو اپنے کسی مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے اور اسے رسوا نہ کرے توخداوند عالم قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کرےگا۔
.3016 جسے یہ بات پسند ہوکہ وہ لوگوں میں طاقتور ترین بن جائے تواسے چاہیئے کہ اللہ پر توکل کرے ۔
.3017جسے یہ بات پسند ہو کہ وہ سلامت رہے تو اسے چاہیئے کہ خاموش رہے۔
.3018 جسے یہ بات پسند ہوکہ خدا اس کی مشکلات اور تکلیفوں کے وقت اسے شرف قبولیت بخشے تو اسے چاہیئے کہ وہ کشائش کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ دعامانگے۔
.3019 جولوگوں کی چغلی کھاتاہے وہ عقل سے خالی ہے یا س کی عقل میں کچھ فتور ہے ۔
.3020 جو صحرا میں سکونت اختیار کرےگا، تند خو بن جائے گا۔
.3021 جوعلم کے حصول کے لئے راستے پر نکل پڑےگا، خداوند عالم اس کے لئے جنت کا راستہ آسان کرے گا۔
.3022 جو شراب پیئے گا، قیامت کے دن وہ پیاسا محشور ہوگا۔
.3023 جو شخص شراب پیئے گا، اس میں سے ایمان نکل جائے گا۔
.3024 جا شخص کوئی ایسی شہادت دے جس کی بنا پر کسی مسلمان کا مال مباح قرار پائےیا اس کی بنا پر خون بہےتو ایسے شخص پر جہنم واجب ہوتاہے۔
.3025 جو کسی کو نقصان پہنچاتاہے ،خدا اسے نقصان پہنچاتا ہے اور جو سخت گیری کرے گا، خدا اس کے ساتھ سخت گیری کرے گا
.3026 جو اپنے غلام کو ظلم کرتے ہوئے مارے گا، قیامت کے دن اس سے بدلہ لیا جائےگا۔
.3027 جوشخص کسی پر ظلم کرتے ہوئے کوڑے سے مارے گا,تو قیامت کے دن اس سے قصاص لیاجائے گا۔
.3028 جوکوئی اپنے کسی یتیم کی ,یا کسی دوسرے کے یتیم کی پرورش کرےگا، یہاں تک کہ خداوند عالم اسے بےنیاز کرے, تو اس شخص پر جنت واجب ہوتی ہے۔
.3029 خدا کے نزدیک مومن کی کرامت کا تقاضا یہ ہے کہ اس کے پاکیزہ ہوں ،اور کم سے کم پر راضی رہے۔
.3030 مسلمان بھوکے کو کھاناکھلانا ، مغفرت کے اسباب میں سے ہے۔
.3031 جومسلمانوں کے لئے ان کے راستے میں اذیت بنے, تو اس پر ان کی لعنت واجب ہوتی ہے۔
.3032 جس کسی نے کسی مسلمان کو اذیت دی ،تو اس نے مجھے اذیت دی ,اور جس نے مجھے اذیت دی ، اس نے خدا کواذیت دی۔
.3033 جس کسی کو کوئی گمشدہ چیز ملے تو جب تک اس کا اعلان نہ کرے وہ گمراہ ہوگا۔
.3034 جوبھی غذا بیچتاہے یاتونہ بیچے اگر بیچے تو مکمل بیچے یعنی پوراپورا دے۔
.3035 بہترین عمل یہ ہے کہ کسی مومن کو خوشی دو۔ وہ اس طرح کہ اس کا قرض ادا کرکے، اس کی کوئی ضرورت پوری کرکے یااس کے غم وفکر کو دور کرکے۔
.3036 ہاتھ ملانا مکمل سلام ہے۔
.3037 آدمی کا حسن ظن رکھنااس کاحسن عبادت ہے۔
.3038 کسی آدمی کی خوش بختی اس کا حسن خلق ہے اور کسی کی بدبختی اس کے برے اخلاق ہیں۔
.3039 آدمی کی سعادت یہ ہے کہ وہ اپنے باپ کے مشابہہ ہو۔
.3040 نعمت کا شکریہ ہے کہ اسے ظاہر کرے۔
.3041 اپنے معاش میں نرمی ، اس کے علم کی نشانی ہے۔
.3042 آدمی کی دینی سمجھ کی نشانی یہ کہ اپنی معیشت کی اصلاح کرے اور جوتیرے معاش کودرست کرے ، دنیا کی محبت میں شامل نہیں۔
.3043 ہاتھ سے گی چیز سے امید کا قطع کرنا، جسم کی راحت کا باعث ہے، اس کی آنکھوں کو ٹھنڈک ملے گی۔
.3044جس کی زبان سے لوگ ڈریں، ایسا شخص اہل جہنم میں سے ہے۔
.3045جس سے تم اپنی دنیا، یا دین کے لیے فائدہ نہیں لے سکتے، اس کی ہم نشینی میں کوئی بھلائی نہیں۔
جو تیرے لیے لازمی نہیں ، اس کے لیے تم بھی لازمی نہیں ہو، نہ اس میں کوئی کرامت ہے۔
.3046جو شخص اپنے ،اور اللہ کے درمیان کے معاملات کو درست رکھے گاتو خدا وند عالم اس کے ، اور لوگوں کے درمیان کے معاملات کی کفایت کرے گا ا ور جو اپنے باطن کی اصلاح کرے گا، خدا اس کے ظاہر کی اصلاح کرے گا۔جو اپنی آخرت کے لیے کام کرے گا،تو خدا اس کی دنیا کے لیے کفایت کرے گا۔
.3047جسے تم فائدہ پہنچاؤ گے ،وہ تمہیں فائدہ دے گا۔جو حوادث زمانہ میں صبر نہیں کرے گا، آخر کار عاجز ہوگا۔جو لوگوں کی مذمت کرے،اس کی مذمت کریں گے اور جو لوگوں کی تعریف کرے گا، اس کی تعریف کر یں گے۔ جو انہیں چھوڑے گا، وہ اسے نہیں چھوڑیں گے۔
.3048جو اپنی سلامتی چاہتا ہے،اسے چاہیے کہ اپنی زبان کی حفاظت کرے ،اورجو کچھ بھی دل میں ہے،اس سے گونگا پن اختیار کرے ،نیک عمل بجالائے ،اور اپنی امیدوں کو کم کرے۔
.3049جو اللہ کی خاطر انکساری کرے گا،خدا اسے بلند کرےگا، اور جو تکبر کرے گا، خدا اسے پست کرے گا۔
.3050جو کسی برائی کو پھیلائے گا،تو وہ اس کی مانند ہے جس نے اس برائی کی ابتدا کی تھی ، اور جو کسی مومن کی ملامت کرے گا،تو اس وقت تک نہ مرے گا،جب تک خود اس کامر تکب نہ ہو۔
.3051جسے حزن وملال ڈھانک دے،راحت وآرام اس سے دور ہوتی ہے۔
.3052جو شخص نرمی سے محروم ہے،وہ تمام بھلائیوں سے محروم ہے۔
.3053جو شخص جانے بغیرکسی کام میں ہاتھ ڈالتا ہے،اسے درست کرنے سے زیادہ خراب کرتاہے۔
.3054جس کسی کو خوبصورتی،حسن خلق،نیک بیوی ،اور سخاوتت عطا کی گئی ہے،اسے دنیا وآخرت کی بھلائیوں کا
وافر حصہ ملا ہے۔
.3055جو نیکی کا بیج بوئے گا،فائدہ اٹھائےگا،اور جو برائی کا بیج بوئے گا،وہ ندامت اور پیشمانی کی فصل کاٹےگا۔
.3056جسے ادب نہیں ، اس کی کوئی عقل نہیں۔
.3057جو کسی چیز کی طلب میں کوشش کرے گا،اسے پائے گا۔
.3058جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا،اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔
.3059دروازہ کھٹکھٹانے والے کے لیے اسے کھول ہی دیا جائے گا۔
.3060خدا جس کی بھلائی کا ارادہ کرتا ہے،اسے ایک صالح دوست فراہم کرتا ہے۔
.3061منافق اور دوغلا شخص ،ملعون ہے۔
.3062(والدین کی) اطاعت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ان کے دوستوں کے ساتھ رابط قائم رکھے۔
.3063خندہ پیسشانی کے ساتھ لوگوں کو سلامکرنا،صدقہ میں شامل ہے۔
.3064یہ بھی ایک صدقہ ہے کہ آدمی علم حاصل کرے ،اس پر عمل کرے،اور اس کی تعلیم دے۔
.3065مروت یہ ہے کہ ایک بھائی باتیں کررہا ہے،تو خاموش رہ کر اسےسنا جائے۔اور یہ بھی نیک سلوک میں سے ہے کہ ایک بھائی راستہ چلتے ہوئے جوتے کا تسمہ ٹوٹنےکی وجہ سے رک جائے ؛تو دوسرا ساتھی بھی رک جائے۔
.3066لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہے،جو دوسروں کی دنیا کی خاطر،اپنی آخرت خراب کرے۔
.3067قیامت کی علامتوں میں سے ایک یہ ہےکہ بد گوئی ،قطع رحمی ،امانتدار کو خائن سمجھنا،اور خائن کوامانتدار سمجھنا عام ہوجائے۔
.3068بہترین واسط یہ ہےکہ دو افراد کی شادی میں آدمی واسط بنے۔
.3069پردیسی کی موت ،شہادت ہے۔
.3070دین کے مرحلے میں نماز کی منزلت،جسم کےلیے سرجیسی ہے۔
.3071مجاہد وہ ہے جواپنے نفس کے خلاف اللہ کی اطاعت میں جہاد کرے۔
.3072آدمی اپنے دوست کے مذہب پرہوتاہے۔
.3073آدمی اپنے دوستوں کی وجہ سے طاقت میں بڑھ جاتاہے۔
.3074دو گالیاں دینے والوں میں سے گناہ اس کے لیے ہےجس نے پہل کی ،بشرطیکہ مظلوم نے تجاوز نہ کیاہو۔
.3075مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔
.3076مسلمان ،مسلمان کا بھائی ہے، جو نہ تو اس پر ظلم کرتا ہے،اور نہ ہی اسے چھوڑتا ہے۔
.3077تمام مسلمان، مسلموں کے مقابلے میں ایک ہاتھ کی مانند ہیں۔
.3078مسجد،ہر متقی کا گھر ہے۔
.3079معدہ،بیماریوں کا گھر ہے،اور پر ہیز تمام دواؤں میں سرفہرست ہے۔
.3080مومن وہ ہے جس کو دوسرے لوگ اپنی جان ،مال اور خون کا امین جانیں۔
.3080مومن ،مومن کے لیے دیوار کی مانند ہے،جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کے لیے مضبوطی کا با عٹ ہے۔
.3081مومن ، شریف اور مہربان ہوتا ہے، اور فاسق ، فریب کا ر اور کمینہ ہوتا ہے۔
.3082مومن قیامت کے دن اپنے صدقے کےسائے میں ہوگا۔
.3083مومن ہشیار ، باریک مین، اور محتاط ہوتا ہے۔
.3084مومن کے اخراجات کم ہوتے ہیں۔
.3085قیامت کے دن ، مسجد میں اذان دینے والے لوگ ، دوسروں کی نسبت ، لمبی گردن کے مالک ہوں گے۔
.3086موت ہر مسلمان مرد و عورت کے لیے کفارہ ہے۔
.3087مہاجر وہ ہے جو اللہ کے منع کیے ہوئے کاموں الگ ہوجائے۔
.3088ایک شخص اپنے دوستو ں کی صف مین ہوگا، اور جو کچھ اس نے کمایا اس نے کمایا ہے، اسے ملے گا۔
.3089جس سے مشورہ مانگا جائے ، وہ امانتدار ہے، چاہے تو مشورہ دے، چاہے تو خاموش رہے ۔ اگر مشورہ دیدے ،تو خاموش رہے ۔ اگر مشورہ دیدے، تو ایسا مشورہ دے کہ اگر وہ خود اس منزل پر ہوتا ، تو خود ایسا ہی کرتا۔
.3090مشور ہ لینا ، مذامت سے بچنے کا قلعہ ہے ، اور ملامت سے محفوظ رکھتا ہے۔
.3091مومن ، مومن کا بھائی ہے ۔ ہر حال میں اس کی خیر خواہی ترک نہ کرے۔
.3092مومن نرم دل اور ملائم ہوتا۔ اس کی ملائمت دیکھ کر ہوسکتا ہے کہ تم اسے احمق سمجھتے لگو۔
.3093مومن پورے کا پورا نفع ہے۔ اگر اس کے ساتھ چلو تو تمھیں فائدہ دے گا،اور اس کے ساتھ شریک کرو تو فائدہ دے گا، اور اس کے تمام کاموں میں فائدہ ہی فائدہ ہوتا ہے۔
.3094مومنین نرم خو اور ملائم ہونے میں پالیو اونٹ کی مانند ہیں ۔کھینچو تو چلنے لگے، اور اگر کسی چٹان پر سلایا جائے، تو سو جائے۔
.3095بغیر علم کے عبادت کرنے والا ، کو لھو کے بیل کی مانند ہے۔
.3096بیماری روئے زمین پر اللہ کا درہ ہے، جس کے زریعے وہ اپنے بندوں کی تادیب کرتا ہے۔
.3097مومن ، دوسرے مومن کا آئینہ ہے، اور اس کا بھائی ہے، جو اس کے پیچھے پیچھے اس کی نگہبانی کرتا ہے۔
.3098مومن ،مومن کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کین مانند ہے، جس کے ایک حصے سے دوسرے حصے کو مضبوطی ملتی ہے۔
.3099مومن محبت کرنے والا ہوتا ہے۔ اس میں کوئی بھالائی نہیں جو محبت کرنے والا، اور محبت کیے جانے والا نہ ہو۔
3100 مومن غیرت مند ہوتا ہے۔اور اللہ سب سے بڑا غیرت مند ہے۔
.3101مومن اور دوسرے اہل ایمان آیمان آپس میں سر، اور بدن جیسی نسبت رکھتے ہیں۔مومن اہل ایمان کے لیے اسی طرح آزردہ ہوتا ہے ، جیسے جسم، سر کے درد سے آزردہ ہوتا۔
.3102 مومن ہر حال مین بھلائی میں ہوتا ہے۔ اس کے پہلووٗ ں سے جان نکل رہی ہوتی ہے، اور وہ الحمد اللہ کہتا ہے۔
.3103جو مومن لوگوں کے ساتھ میل جول رکھتا ہے، اور ان کی طرف سے اذیت پر صبر کرتا ہے، اس مومن سے افضل ہے جو لوگوں سے میل بھی نہیں رکھتا ، اور نہ ان کی اذیت پر صبر کرتا ہے۔
.3104 مومن اللہ کے نزدیک بعض فرشتوں سے افضل ہوتے ہیں ۔
.3105جس سے مشورہ لیا جائے ، وہ اما نتدار ہے چاہے مشورہ دے ، چاہے تو نہ دے۔
3106:مسلمان ، دوسرے مسلمان کا آئینہ ہے۔ جب اس مین کچھ دیکھا، اسے لئ لیا۔
3107:مسلمان آپس مین بھائی بھائی ہیں۔ کسی کو کسی پر تقویٰ کے علاوہ ، کوئی فوقیت حاصل نہیں ۔
3108:مسلمان اپنی ان شرائط کو پورا کریں ، جو حق کے مطابق ہوں۔
3109:مصائب ، بیماریاں اور دکھ ، دنیاوی جزا ہیں۔
3110:نیکی جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے،جو بری موت سے بچائے رکھتا ہے۔
3111:قرص کی ادائیگی میں تاخیر ، ایک طرح کا ظلم ہے۔
3112:زنا پر اصرار کرنے والا، بت پرست جیسا ہے۔
3113:مکر ،دھوکہ ،فریب اور خیانت ،جہنم میں ہیں۔
3114:منافق کو اپنی آنکھوں پر پورا قابو حاصل ہوتا ہے۔ جب چاہتا ہے، روتا ہے۔
3115:جب تک مردے پر نوحہ کیا جاتا ہے، اسے قبر عذاب ہوتا ہے۔