Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Library / Hadith / نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

غ

2025. دوچیزیں عجیب ہیں۔ سفیہ شخص سے حکمتآمیز الفاظ اسے قبول کرو اور حکیم شخص سے کوئی بری بات اسے بخش دو۔

2026. برتنوں کا صاف رکھنااور صحن کی صفائی کرنادولت مندی کا سبب ہیں۔

2027. تمہیں دوقسم کی مستی ڈھانپ لے گی پرتعیش کی زندگی سے محبت اور جہالت سے لگاؤ۔ اس وقت امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکو بھی ترک کیاجائے گا۔

2028. اپنی رانوں کو کھلا مت رکھو کیونکہ مرد کی رانیں بھی ستر میں شامل ہیں۔

2029. خداوندِ عالم نے ایک شخص کے اگلے اور پچھلے گناہوں کی مغفرت فرمائی جس نے راستے سے ایک کانٹا ہٹایاتھا۔

2030. ایک طوائف کی مغفرت صرف اس لئے کی گئی ہے کہ اس نے کسی کنویں کے قریب ایک کتے کو پیاس سے مرتے دیکھا تو اپنے جوتے کی چادر کی رسی میں باندھا اور کنویں سے پانی نکال کر کتے کو پلایااسی وجہ سے اس کی مغفرت کی گئی۔

2031. سفید بالوں کو رنگ کرو اور یہودیوں سے شباہت اختیار مت کرو۔

2032. صبح شام علم  کی تعلیم دینا خدا کے ہاں جہاد کرنے سے افضل ہے۔

2033. چارچیزیں دنیا میں غریب ہیں کسی ظالم کے پاس غلاف میں قرآن، کسی جگہ میں  مسجد جہاں لوگ نماز نہ پڑھتے ہوں۔ کسی گھر میں وہ قرآن جسے پڑھا نہیں جاتا۔برے لوگوں کے درمیان ایک دیندار شخص۔

2035. غصہ شیطان کی طرف سے ہے اور شیطان آگ سے پیدا کیاگیاہے اور پانی آگ کو بجھاتاہے۔ پس تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے چاہیے کہ غسل کرے۔

2036. کینہ اور حسد نیک اعمال کو کھاجاتے ہیں جیسے کہ آگ لکڑی کو کھاجاتی ہے۔

2037. غناء دلوں میں منافقت پیدا کرتی ہے۔ جیسے پانی کھیتی میں فصل اگاتاہے۔

2038. کمال بے نیازی یہ ہے کہ جو کچھ لوگوں کے ہاتھ میں ہے اس سے ناامید ہوجاؤ اور تم میں سے کوئی کسی خواہش کے پیچھے جائے تو آہستہ آہستہ جائے۔

2039. مویشی رکھنا باعثِ برکت ہے۔

2040. غیبت یہ ہے کہ آپ اپنے کسی بھائی کا ذکر اس طرح کریں کہ اسے ناگوار گزرے۔

2041. غیرت ایمان کا حصہ ہے اور بے راہ روی منافقت کی نشانی ہے۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post