1918. ظلم کی تین قسمیں ہیں ۔ ایک ظلم وہ جسے خداوندِ عالم نہیں بخشے گا، ایک ظلم وہ جسے بخشے گا اور ا یک وہ ظلم جسے چھوڑے گا نہیں ۔ پس وہ ظلم جسے خدا معاف نہیں کرے گا، وہ شرک بااللہ ہے۔ بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے، اور وہ ظلم جسے خدا معاف کرے گا، بندوں کا اپنی جانوں پر ظلم کرنا ہے اور وہ ظلم جسے چھوڑے گا نہیں ، بندوں کا دوسرے بندوں پر ظلم ہے۔
1919. ظالم اور اس کے مددگار ، سب جہنم میں ہوں گے ۔