Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Library / Hadith / نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

ض

1884. علم مومن کی گمشدہ چیز ہے، جب ایک حدیث لکھ لیتاہے تو دوسری  کی ضرورت پڑتی ہے۔

1885. ہمارا پر وردگار بندوں سے مایوس ہونے پر خوش  ہوتاہے۔

1886. ضرورت مند کے ہاتھ میں ضرور کچھ رکھ دو، چاہے ایک جلاہواکھر ہی کیوں نہ ہو۔

1887. دوقسم کی ہنسی ہے۔ ایک ہنسی توخدوندِ عالم پسند کرتاہے اور ایک قسم کی ہنسی کو خدا ناپسند کرتاہے۔

وہ ہنسی جسے خدا دوست رکھتاہے، وہ ہے جسے ایک مومن اپنے کسی دوسرے مومن بھائی کو دیکھ کر اس کے شوقِ دیدار میں ہنستاہے۔

اور خدا جس ہنسی کو ناپسند کرتاہے ، وہ ہے جو ظلم پر مبنی بات کہے یا جھوٹ بولے  یاکوئی سی باطل بات کرے تاکہ خود ہنسے اور ہنسائے، وہ شخص سترخزاؤں تک جہنم  کی تہہ میں گرتارہتاہے۔

1888. مہمان داری تین دن تک ہے۔ اس سے زیادہ صدقہ ہے لہٰذا مسلمان کو چاہیے کہ تین دن کے بعد جگہ بدل دے۔

1889. مہمان اپنے  رزق کے ساتھ  آتاہے اور گھروالوں کے گناہوں کو لے کر جاتاہے، یعنی ان کے گناہوں کی بخشش کراتاہے۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post