Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Library / Hadith / نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

نہج الفصاحہ

ض

1823. قرض دار اپنی قبر میں بھی زنجیروں  میں جکڑاہوہے ، سوائے قرض کی ادئیگی کے اور کوئی چیز اسے نہیں کھول سکتی۔

1824. کسی چیز کامالک اس کازیادہ حقدار ہے کہ اسے اٹھائےمگر یہ کہ اگر وہ بوڑھا ہواور اٹھا نہیں سکتاہے تو کسی دوسرے مسلمان بھائی پر لازم ہے کہ اس کی مددکرے۔

1825. صاحبانِ علم کے لئے ہرچیز، یہاں تک کہ دریا کی مچھلیاں بھی مغفرت کرتی ہیں۔

1826. خدا سچاہے، تم بھی اس کے ساتھ سچے رہو۔

1827.  کسی مسلمان کا صدقہ دینا، اس کی عمر میں اضافہ کاباعث اور بری موت سے بچانے کا سبب ہے اور خدا اس کے زریعے تفاخر اور کبر کو دورکرتاہے۔

1828. پوشیدہ طور سے دیا ہوا صدقہ ، خدا کےغضب کوبجھاتاہے۔

1829. تمہارے بچے جنت کی جونکیں ہیں۔ ان میں سے ایک جب اپنے باپ کو دیکھے گا تو اس کا دامن تھام لے گا، اس کے کپڑے کو نہیں چھوڑے گا، یہاں تک کہ خداوندِ عالم اسے بھی جنت میں داخل کرے گا۔

1830. عاقل کی صفت یہ ہے کہ کوئی گستاخی کرے تو بردباری کے ساتھ پیش آئے، کوئی ظلم کرے تو اسے بخش دے ، اپنے سے کمتر کے ساتھ انکساری برتے  اوربڑوں سے نیکی میں سبقت لے لے، جب بات کرناچاہے تو غوروفکر کرے، اگراچھائی نظر آئے توبولے تاکہ فائدہ اٹھائے ، اگر برائی نظر آئے تو  خاموش رہے تاکہ سلامتی پائے۔

1831. جوتجھے محروم کرے ، اسے دے دو، جوتجھ پر ظلم کرے ، اسے معاف کرو۔

1832. صلہ رحمی عمر بڑھاتی ہے اور بری موت سے نجات دیتی ہے۔

1833. صلہ رحمی حسن اخلاق اور اچھی ہمسائیگی شہروں کوآباد کرتے ہیں اور عمریں اس کی وجہ سے لمبی ہوتی ہیں۔

1834. صلہ رحمی عمر میں اضافہ کرتی ہے اور پوشیدہ  طور سے دیا ہوا صدقہ ، خدا کے غضب کو ختم کرتاہے۔

1835. صلہ رحمی مال کو بڑھاتی ہے ، لوگوں کی محبت حاصل کرتاہے اور اجل کو ٹالتی ہے۔

1836. جوتم سے تعلق توڑے ، تم اس کے ساتھ ملے رہو، جوتمہارے ساتھ برائی کرے ، اس کے ساتھ نیکی کرو اور ہمیشہ حق بات کہو، چاہے تمہارے نقصان ہی میں کیوں نہ ہو۔

1837. عزیزواقارب  سے صلہ رحمی قائم رکھو مگر ان کے ہمسائےمیں مت رہو کیونکہ ہمسائے میں رہنے سے کینہ اور بغض پیدا ہوگا۔

1838.  نماز اس طرح بجالاؤ جیسے  تم اپنے مالک کو دیکھ رہے ہوکیونکہ اگرتم اسے نہیں دیکھ رہے ہوتو وہ تو، تمہیں دیکھ رہاہے، اور لوگوں کے ہاتھ میں جو کچھ ہے، اس سے مایوس ہوجاؤ تاکہ تم تونگری میں زندگی گزارو اور معذرت کرنے کاموقع نہ آنے دو۔

1839. اپنے اطفال کے حق میں دعا  کرو کیونکہ وہ تمہارا  ہی حصہ ہیں۔

1840. بیٹھے ہوئے کا درود، کھڑے ہوئے کے درود کے نصف  برابر ہے۔

1841. کسی کا خدا کی اطاعت میں اس طرح نماز پڑھنا کہ کوئی دوسرا نہ دیکھے ، لوگوں کے سامنے  پڑھی ہوئی 25 نمازوں کے برابر ثواب کا حامل ہے۔

1842. عورت کا تنہائی میں نماز اد ا کرنا، اس کے باجماعت نماز ادا کرنے کی نسبت 25 درجے زیادہ فضیلت کا باعث ہے۔

1843. مسواک کرکے ایک نماز پڑھنا، بغیر مسواک کے ستر نمازوں سے افضل ہے۔

1844. اس امت کے آگے بڑھنے والے زہد اور یقین کی بناء پر یہ صلاحیت حاصل کرچکے اور پیچھے رہنے والے بخل اور طویل امیدوں کی وجہ سے پیچھے رہے ہیں۔

1845. روزے دار کا خاموش رہناتسبیح ، اس کا سونا عبادت  اور اس کی دعامستجاب ہے اور اس کا عمل کئی گناکیا جاتاہے۔

1846. نیکیاں بری موت سے بچاتی ہیں۔ پوشیدہ طور سے صدقہ دینا پروردگار کی ناراضگی کوٹھنڈا کرتاہے اور صلہ رحمی کرنا، عمر کو زیادہ  کرتاہے اورہر نیکی  صدقہ ہے۔ دنیا میں جو نیکوکار ہیں، وہ آخرت میں بھی نیکوکار ہوں گے ۔

1847. دنیا میں جوبدکار ہیں،  وہ آخرت میں بھی بدکار ہوں گے اور جنت میں سب سے پہلے نیکوکار داخل ہوں گے۔

1848. لوگوں میں سے دوقسم کے لوگ ایسے  ہیں جو اگر ٹھیک رہیں توسارے لوگ  ٹھیک رہیں  اور اگر یہ بگڑجائیں تو سارے لوگ بگڑجائیں اور یہ دو  علماء اور حکمران ہیں۔

1849. روزہ رکھو تاکہ تم صحت مند رہو۔

1850. روزہ دار صبح سے لے کر شام تک عبادت میں ہے مگر اس وقت تک جب تک کسی کی غیبت نہ کرے۔ اگر وہ غیبت کرتاہے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتاہے۔

1851. روزہ دارکی دعا ، رد نہیں کی جاتی۔

1852. صبح کے وقت سونا، رزق کو روکتاہے۔

1853. حقیقی صبر کا پتہ اس وقت چلتاہے جب صدمہ تازہ تازہ ہو۔

1854. صبر، نصف ایمان ہے اور یقین ، پورا ایمان ہے۔

1855. صبر، خوشنودی ہے۔

1856. صبروسکون، غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ بہترو افضل  ہےاورخدا صبروسکون والوں کو بغیر حساب کے جنت میں داخل کرے گا۔

1857. صبر ایمان کے لئے اس طرح ہے جیسے جسم کے لئے سر ہے۔

1858. فرصت اور صحت ، دوایسی نعمتیں ہیں، لوگ جن کا کفران کرتے ہیں۔

1859. سچائی اطمینان ہے اور جھوٹ تشویش کاطاعث ہے۔

1860. صدقہ غلطیوں کو اس طرح بجھادیتاہے جس طرح آگ کوپانی بجھادیتاہے۔

1861. صدقہ قرابتداروں کودیاجائے کیونکہ یہ ایک ہی وقت میں صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔

1862. صدقہ دینا، بری موت سے بچاتاہے۔

1863. صدقہ برائی کے ستر دروازوں کو بند کرتاہے۔

1864. بروقت صدقہ دینا، نیکی کرنا، والدین کی اطاعت کرنا اور صلہ رحمی کرنا، بدبختی کو سعادت سے بدل دیتاہے ، عمر کو بڑھاتاہے بری اموات سے بچاتاہے۔

1865. کسی محتاج جو صدقہ دینا، ایک صدقہ ہے ۔ قرابتدار کو دینا، دوبن جاتاہے، یعنی صدقہ اور صلہ رحمی۔

1866.صبح سویرے  صدقہ  دینا، بیماریوں کودور کرتاہے۔

1867. کما بہادری یہ ہے کہ ایک شخص کو غصہ  اور شدید  غصے سے چہرہ سرخ ہوجائے ، بدن کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں مگر اس کے باوجود اس غصے پر قابوپائے۔

1868. دومسلمانوں کے درمیان صلح کراناجائز ہے مگر اس وقت نہیں جب اس کی وجہ سے کوئی حلال حرام ہوجائے اور حرام حلال ہوجائے۔

1869. نماز مومن کانور ہے۔

1870. نماز دین کاستون ہے۔

1871. نماز میزان عدل ہے، جس نے پوراادا کیا ، اسے پوراپورا ملے گا۔

1872. نماز شیطان کے چہرے کوکالاکرتی ہے، اور صدقہ اس کی پشت کو توڑتاہے اور اللہ کی خاطر محبت کرنااس کی جڑیں اکھاڑتاہے۔ جب تم ایسا کرتے ہوتو وہ تم سے دور چلاجاتاہے، اتنادور جتنا مشرق، مغرب سے دور ہے۔

1873. نماز ہرپرہیزگار کی قربانی ہے۔

1874. خاموشی حکمت ہے مگر اس پر عمل کرنے والے بہت کم ہیں۔

1875. خاموشی سب سے بلند عبادت ہے۔

1876. خاموشی عالم کے لئے زینت ہے اور جاہل  کے لئے پردہ پوشی ہے۔

1877. خاموشی ، اچھے اخلاق کا سردار ہے اور جو ہنسی مذاق کرتارہتاہے ، اسی کی بناء پر اس کی سبکی ہوتی ہے،

1878. روزہ ، اللہ کے عذاب کے لئے ایک ڈھال ہے۔

1879. سردیوں میں روزہ رکھنا سردی سے فائدہ اٹھانا ہے۔

1880. روزے نصف صبر ہیں۔

1881. روزے ڈھال ہیں، جب تک انہیں جھوٹ یا غیبت کے ذریعے پھاڑنہ ڈالا جائے۔

1882. روزے جہنم کی آگ کے لئے  ڈھال ہیں۔ جس کسی نے روزہ رکھا اور اس کو ہلکا اور خفیف نہ جانا اور اگر (روزہ  دار  کے)  ساتھ کسی جہالت کا  ارتکاب کیاجائے تووہ بدزبانی نہ کرے اور نہ اسے گالی دے ، صرف اتناکہے کہ میں روزے سے ہوں۔

1883. روزہ نصف صبر اور ہر چیز کی  ایک زکٰوۃ  ہے اور جسم کی زکٰوۃ   روزہ رکھناہے۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post