Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Photo Gallery / قرأت قرآن

قرأت قرآن

قرأت قرآن
حضورِ اکرم (ص):

قرآن کی تلاوت بہترین عبادت ہے۔

(فضائل قرآن، ۱۱۶)

حضورِ اکرم (ص):

بے شک دلوں میں اسی طرح زنگ لگ جاتا ہے جیسے لوہے کو زنگ لگتا ہے۔ اور اسے قرآن کے ذریعے ہی جِلا مل سکتی ہے۔

(ارشاد القلوب، ۷۸)

حضورِ اکرم (ص):

جب تم میں سے کوئی یہ چاہے کہ اپنے پروردگار کے ساتھ باتیں کرے تو اسے چاہیے کہ قرآن کی تلاوت کرے۔

(کنز العمال، ۱/۵۱۰)

امیرالمومنین امام على (ع):

جو شخص قرآن کی تلاوت سے مانوس ہو گا۔ وہ اپنے احباب اور دوستوں کی دوری سے دل تنگ نہیں ہو گا۔

(شرح غرر الحكم،۵/۳۶۹)

امیرالمومنین امام على (ع):

قرآن کو ناظرہ پڑھنا زبانی پڑھنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔

(جامع الاخبار، ۴۸)

امام جعفر صادق (ع):

تین چیزیں خدا کے سامنے شکایت کریں گی۔ ویران مسجد جہاں لوگ نماز نہیں پڑھتے، عالم جو جاہلوں/ نااہلوں کے درمیان تنہا رہ جائے، اور وہ قرآن جس پر غبار پڑا ہو اور جس کی قرأت نہ کی جائے۔

(الخصال، ۱/۱۴۳)

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post