قرآن پر عمل
هٰذَا كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ
یہ کتاب جو ہم نے نازل کی ہے یہ بڑی بابرکت ہے لہذا اس کا اتباع کرو ۔
(الأنعام :۱۵۵)
حضو اکرم (ص):
وہ شخص قرآن پر ایمان نرہیں لایا جس نے اس کے حرام کو حلال جانا۔
(كنز الفوائد، ۱۶۳)
حضورِ اکرم (ص):
جو شخص قرآن پڑھے اور اس پر عمل نہ کرے تو خداوندِ عالم اسے قیامت کے دن اندھا محشور کرے گا۔
(عقاب الأعمال، ۳۳۷)
حضورِ اکرم (ص):
بسا اوقات لوگ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں مگر قرآن ان پر لعنت کرتا ہے۔
(التنبیهات العلیہ، ۱۶۹)
حضورِ اکرم (ص):
جو شخص قرآن سیکھے اور اس پرعمل نہ کرے اور دنیاوی زینتوں کو اس پر ترجیح دے تو وہ عذابِ الہٰی کا حقدار قرار پائے گا۔
(عقاب الأعمال، ۳۳۰)
امیرالمومنین (ع):
خدا کے لیے قرآن پر عمل کے مرحلے میں ایسا نہ ہو کہ دوسرے تم سے آگے نکل جائیں۔
(نہج البلاغہ، مکتوب ۴۷)