شیعوں کی اقسام
امام جعفرصادقؑ فرماتے ہیں
ہمارے شیعہ تین اقسام کے ہیں
۱۔ہم سے محبت کرنے والے اور دوست۔ یہ ہم سے ہیں۔
۲۔ہمارا نام لے کراپنی آرائش کرنے والے ۔ہم ایسے لوگوں کے لئے
باعث آرائش ہیں۔
۳۔ہمیں رزق کا ذریعہ بنانے والے۔جو ہمیں رزق کا ذریعہ بنائے گا وہ
فقر میں مبتلا ہوجائے گا
شیعوں کی اقسام (۴) (بحارالانوار جلد ۷۸)
امام باقرؑ فرماتے ہیں
ہمارےشیعہ کی تین قسمیں ہیں
۱۔پہلی قسم وہ لوگ ہیں جو ہمارے ذریعے لوگوں سے کھاتے ہیں۔
۲۔دوسری قسم شیشہ کی مانند شفاف لوگ ہیں (جو ان کے اندر ہوتا ہے)
وہی دکھاتے ہیں۔
۳۔تیسری قسم ان لوگوں کی ہے جو کندن کی طرح ہیں جتنا پکایا جاے
خالص ہوتے جاتے ہیں۔