بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
شروع خدا کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے
وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِ
انجیر کی قسم اور زیتون کی
وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَ
اور طور سینین کی
وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِ
اور اس امن والے شہر کی
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ
کہ ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا ہے
ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَ
پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے
فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِ
تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟
اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ
کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟