بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ بنام خدائے رحمن و رحیم إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ جب خدا کی مدد اور فتح کی منزل آ جائے گی وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا اور آپ دیکھیں گے کہ لوگ دین خدا میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا تو اپنے رب کی حمد کی تسبیح کریں اور راہ سے استغفار کریں کہ وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے