قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ
ترجمہ : کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
مَلِكِ النَّاسِۙ
ترجمہ : (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
اِلٰهِ النَّاسِۙ
ترجمہ : لوگوں کے معبود برحق کی
مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ الۡخَـنَّاسِ ۙ
ترجمہ : (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
الَّذِىۡ يُوَسۡوِسُ فِىۡ صُدُوۡرِ النَّاسِۙ
ترجمہ : جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ
ترجمہ : وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے