خوشی اور غم کا معیار (غررالحکم) حضرت علی ؑ فرماتے ہیں: اللہ تعالی نے زمین پر توجہ کی تو ہمیں برگزیدہ کیا اور ہمارے لیے ایسا گروہ قراردیا جو ہماری نصرت کرتاہے ، وہ ہماری خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور ہمارے غم میں مغموم ہوتے ہیں ۔ وہ اپنی جان اور اپنا مال ہماری خاطرنچھاور کردیتے ہیں۔ یہ ہم سے ہیں ، ان کا رخ ہماری جانب ہے اور جنت میں بھی ہمارے ساتھ رہیں گے۔