خالص شیعوں کا نادر اور نا یاب ہونا
امام موسیٰ کاظمؑ نے موسی بن بکر واسطی سے فرمایا :
اگر میں اپنے شیعوں پر نظر دوڑا ؤں تو مجھے صرف باتیں بنانے والے لوگ ہی ملیں گے اور اگر ان کو آزماؤں تو سب کے سب منہ پھیر نے والے ہوں گے اور اگر ان کو پر کھوں تو ہزار میں سے ایک آدمی بھی خالص ہاتھ نہیں آئے گا اور اگر ان کو چھانوں تو میرے متعلقین کے علاوہ کوئ نہیں بچے گا ۔ مدتوں سے وہ تختوں پر تکیہ دئیے یہی کہے جارہے ہیں کہ : ہم علی ؑ کے شیعہ ہیں!
ارے علی ؑ کا شیعہ تو صرف وہ ہے جس کا کردار اس کی گفتار کی تصدیق کرتا ہو۔