اھلِ فضائل
حضرت علی ؑ فرماتے ہیں :
ہمارے شیعہ وہ ہیں جو اللہ کی معرفت رکھتے ہیں ، احکام الہٰی پر عمل کرتے ہیں۔ اہل ِ فضیلت ہیں ۔ درست اورسچ بولتے ہیں ۔صرف اتنا کھاتے ہیں کہ زندہ رہیں ۔ ان کا لباس اعتدال، اور ان کی چال میں تواضع ہے ۔۔۔ تم ان کو بیمار اور دیوانہ سمجھتے ہو جب کے وہ ایسے نہیں ہیں بلکہ اپنے پروردگار کی عظمت و قدرت کے زیرِ اثر ان کے دل دیوانے اور ان کی عقلیں خداکے سامنے حیران و سرگداں ہوگئ ہیں ۔ اپنے اشتیاق کی وجہ سے وہ بے تابی کے ساتھ خدا کی جانب بڑھتے ہیں ۔ اس کی خاطر اپنے مختصر اعمال سے راضی نہیں ہوتے اور کثیر اعمال کو بھی زیادہ نہیں سمجھتے۔