امر و نھی پر عمل کرنے والے
ایک شخص نے امام حسنؑ کے سامنے عرض کیا :
میں آپؑ کا شیعہ ہوں ۔۔۔ آپؑ نے اس شخص کے جواب میں فرمایا : اے بندہ خدا !اگر تم ہمارے احکام کی اور جن باتوں سے ہم روکتے ہیں ان کی پیروی کرتے ہو تو تم سچے ہو ۔ اور اگر تم اس کے بر خلاف ہو تو ایسے عظیم مرتبہ کا دعویٰ کر کے اپنے گناہوں میں اضافہ نہ کرو جس کے تم اہل نہیں ہو ۔ (لہٰذا ) یہ نہ کہو کہ میں آپ کا شیعہ ہوں بلکہ یہ کہو کہ میں آپ کا چاہنے والا اور محبّ ہوں اور آپ کے دشمنوں کا دشمن ہوں ۔ اس طرح تم ایک اچھے آدمی ہو اور اچھا یئ کی جانب مائل ہو۔