Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post
Home / Library / امام علی نقی (ع) کی چالیس احادیث

امام علی نقی (ع) کی چالیس احادیث

امام علی نقی (ع) کی چالیس احادیث

1.  امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: جو شخص اپنی قدرومنزلت نہ جانتاہو اس کے شر سے بچو۔ (تحف العقول، ص۴۸۳)

2. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: دنیا ایک بازار ہےجس میں کچھ لوگوں کو فائدہ اور کچھ لوگوں کو نقصان ہوتاہے۔ (تحف العقول، ص۴۸۳)

3. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: جو اپنی ذات سے راضی ہوگا اس سے بہت سے لوگ ناراض ہوں گے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ ص۳۶۸)

4. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: فقرسرکشی نفس کا سبب اور شدیدناامیدی ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ ص۳۶۸)

5. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: نیکی سے بہتر نیکی کرنے والا ہےاور جمیل سے جمیل تر جمیل کا بیان کرنے والا ہےعلم سے برترعلم کا حامل ہے، برائی سے بد تر برائی کرنے والا ہے، وحشت سے زیادہ وحشتناک وحشت پر سوار ہونے والا ہے۔ (اعیان الشیعہ۔ ج۲، طبع جدید ص۳۹)

6. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: خدا کی توصیف انہیں اوصاف سے کی جاسکتی ہےجن سے اس نے خود اپنی توصیف کی ہے اور ا س خدا کی توصیف کیسے کی جاسکتی ہے جس کے ادراک سے حواس عاجز ہیں اور اوہام کی وہاں تک رسائی نہیں ہے، تصورات جس کی حد بندی نہیں کرسکتے، آنکھیں اس کا احاطہ نہیں کرسکتیں۔ (تحف العقول، ص۴۸۲)

7. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: جس کا گمان یہ ہے کہ وہ گناہ کرنے پر مجبور ہے (جبر کا عقیدہ رکھتاہے) اس نے اپنے گناہوں کو خدا (کی گردن) پر ڈال دیا اور اس کو بندوں کے جزا دینے کے سلسلہ میں ظالم قرار دےدیا۔ (تحف العقول، ص۴۶۱)

8. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: خدا کی زمین پر ایسے بھی ٹکڑے ہیں جہاں خدا دوست رکھتاہے کہ ان مقامات پر دعا کی جائےتو خدا اس کو قبول کرے اور حائر (امام حسین (ع)) انہیں مقامات میں سے ہے۔ (تحف العقول، ص۴۸۲)

9. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  جب کبھی ایسا زمانہ آئے جس میں عدل وانصاف کو ظلم وجور پر غلبہ ہوتو کسی کو کسی کےبارے میں بدگمانی کرناحرام ہے جب تک اس کی برائی کا علم نہ ہوجائے اور جب کبھی ایسازمانہ آجائے کہ جس میں ظلم وجور کو عدل وانصاف پر غلبہ ہوجائے تو کسی کے بارے میں حسنِ ظن نہیں رکھناچاہئیےجب تک کہ اس کے بارے میں نیکی کا علم نہ ہوجائے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

10. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  جوشخص سعادت وخیر کے راستہ میں قدم اٹھائے اور کمال تک پہونچنے سے پہلےمرجائےتو اس کی موت خیر پر ہوئی ہےجیساکہ قرآن نے کہاہے:ومن یخرج من بیتہ مھاجرا الیٰ اللہ ورسولہ۔ ۔ ۔ الخ، جوشخص اپنے گھر سے خدا ورسول کی طرف ہجرت کے لیے قدم نکالے اور مرجائے تو اس کی جزا خداپر ہے۔ (تحف العقول، ص۴۷۲)

11. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: جوخداسےڈرے گالوگ اس سے ڈریں گےاور جو خدا کی اطاعت کرے گالوگ اس کی فرمانبرداری کریں گے۔ (تحف العقول، ص۴۸۲)

12. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  دور اندیشی کے ذریعہ پہلے تفریط کے نقصانات کو یاد کرکے ان کا تدارک کرو۔ (بحار الانوار، ج۷۸ ص۳۷۰)

13. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  حسد نیکیوں کو مٹانےوالا اور خدا (ومخلوق) کی ناراضگی پیدا کرنے والاہے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۶۹)

14. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  والدین کی نافرمانی قلت روزی اور ذلت ورسوائی کا سبب ہوتاہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ ص۳۶۹)

15. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: سرزنش (وسختی کرنا) شدیددشواریوں کا سبب ہے مگر کینہ سے بہرحال بہتر ہے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

16. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: جو خدا کی اطاعت کرے اس کو مخلوق کی ناراضگی سے نہیں ڈرناچاہیئے لیکن جو خدا کو ناراض کردے اس کو یقین رکھنا چاہیئے کہ مخلوق اس سے ضرور ناراض ہوگی۔ (تحف العقول، ص۴۸۲)

17. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  طالب علم اور معلم دونوں رُشد میں شریک ہیں۔ (بحار الانوار، ج۷۸ ص۳۶۷)

18. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  شب بیداری نیند کو لذیذ بنادیتی ہے اور بھوک غذا کو خوش مزہ بنادیتی ہے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

19. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: اس وقت کو یاد کرو جب تم اپنے اہل وعیال کےسامنے پڑےہوگے اس وقت نہ کوئی طبیب تم کو موت سے بچاسکتاہے اور نہ کوئی دوست تمہارے کام آسکتاہے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

20. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  اگرکوئی ایسا کام کرے جس کا صمیم دل سے موافق نہ ہوتوخدا اس سےاس عمل کوقبول نہ کرے گا، بس وہ تو صرف اسی عمل کو قبول کرتاہے جس میں صدقِ نیت ہو۔ (تحف العقول، ص۳۷۳)

21. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  جو شخص مکرِ خدا سے مطمئن ہواور اس کی دردناک گرفت سے بےخوف ہوتو وہ متکبر ہوجاتاہے یہاں تک کہ قضا اور اس کا حکم نافذ (اس کے گریبان کو) پکڑے۔ (تحف العقول، ص۴۸۳)

22. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: نعمتوں کو اچھی ہمسائیگی (یعنی صحیح مصرف میں صرف کر) کے ساتھ باقی رکھو اور شکر ادا کرکے اس میں زیادتی چاہو۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

23. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  جوشخص خدا کی طرف سے واضح دلیل رکھتاہووہ دنیا کے ہر مصائب کو آسان سمجھتاہے چاہے اس کے ٹکڑے کردیئے جائیں۔ (تحف العقول، ص۴۸۳)

24. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  خدانے دنیا کو مصیبتوں کا گھر بنایاہے اورآخرت کو جزا کا (گھر) قرار دیاہے اور دنیا کی مصیبتوں کو آخرت کے ثواب کا ذریعہ قرار دیا ہےاور آخرت کے ثواب کو دنیاکی مصیبتوں کا عوض قرار دیاہے۔ (تحف العقول، ص۴۸۳)

25. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  خدا جب کسی بندے کے لیے خیر چاہتاہے تو جب ناصحوں کی طرف سے اس کو توبیخ کی جاتی ہےتو قبول کرلیتاہے۔ (تحف العقول، ص۴۸۱)

26. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: حق بجانب بیوقوف اپنی بیوقوفی کی وجہ سے نورحق کو قریب سے آکر بجھادے۔ (تحف العقول، ص۴۸۳)

27. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  پہاڑوں کی چوٹیوں پر بڑی گردنوں والے (بہادرلوگ) جبکہ وہ چوٹیوں پر شب بسر کرتے تھے، ان کی حفاظت کرتے رہے لیکن وہ چوٹیاں ان کو فائدہ نہ پہونچاسکیں۔ (۲) عزت کے بعد ان کو ان کی پناگاہوں سے اتر کر گڑھے میں رکھ دیاگیا اور وہ کتنی بری جگہ ہے۔ (۳) ان کے مرنے کے بعد منادی نے ندیٰ دی: ان کے طلائی (تبند)، ان کے تاج، ان کے زیور یہ سب کہاں گئے۔ (۴) وہ سرفہ چہرے جن کے سامنے پردے اور مچھردانیاں لٹکائی جاتی تھیں وہ کیا ہوئے۔ ؟ (۵) جب ان سے سوال کیاگیاتو قبر نے ان کی طرف سے جواب دیا اب تو ان کے چہروں پر کیڑے چل رہے ہیں۔ (۶) زمانہ تک انہوں نے کھایا پیامگر آج کھانے کے بعد ان کو کھالیاگیا۔ (۷) انہوں نے اپنے رہنے کے لیے بہت سے گھر بنائے لیکن ان گھروں سے اور اپنے اہل وعیال سے منتقل ہوگئے۔ (۸) مالوں کا خزانہ اور زخیرہ کیا تھا لیکن اس کو دشمنوں پر تقسیم کرکے خود کوچ کرگئے” ان اشعار کو امام (ع) نے متوکل کے سامنے پڑھاتھا۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۸)

28. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  کم امید اور ماجرا کفایۃ پر راضی رہنا ہی مالداری ہے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

29. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  اپنے مملوک پر غضب ناک ہونا قابلِ ملامت ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ ص۳۷۰)

30. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا: شکرگزار کے شکر کی سعادت اس نعمت کی سعادت سے زیادہ ہے جس کی بناپر اس نے شکر کیاہے۔ اس لیے کہ نعمت زندگی کی حاجت ہے لیکن شکر نعمت بھی ہے اور جزابھی۔ (تحف العقول، ص۴۸۳)

31. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  انسان کی عزت وشخصیت دنیا میں اموال سے ہے اور آخرت میں اعمال سے ہے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

32. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  حسد سے پرہیز کرو کیونکہ اس کا برااثر تم میں ظاہر ہوگا اور تمہارے دشمن میں بے اثر ہوگا۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

33. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  فاسد طبیعتوں میں حکمت کا اثر نہیں ہوتا۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

34. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  جنگ وجدال پرانی دوستی کو خراب کردیتی ہے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

35. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:   اس شخص سے صفاویگانگی طلب نہ کرو جس پر غصہ ہو، اور جس سے غداری کی ہو اس سے وفاکی توقع نہ کرو۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

35.  امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  کھڑے (اوربے حرکت) جانور پرسوار شخص اپنا قیدی ہے اور جاہل اپنی زبان کا قیدی ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ ص۳۶۹)

37. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:   جوشخص اپنی محبت اور رائے (دونوں) تمہارے لیے (مخصوص) کردے، تم اپنی اطاعت اس کے لیے مخصوص کردو۔ (تحف العقول، ص۴۸۳)

38. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:   بیہودہ گوئی بیوقوفوں کے لیےلذت بخش، اور نادانوں کا کام ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ ص۳۶۹)

39. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  صبر کرنے والے انسان کے لیے مصیبت ایک ہوتی ہے اور جزع وفزع کرنے والے کے لیے دو ہوتی ہے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

40. امام علی نقی (ع)  نے فرمایا:  خودپسندی طلب علم سے روکتی ہے اور انسان کی پستی وجہالت کا سبب بنتی ہے۔ (اعیان الشیعہ، ج۲ ص۳۹)

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
post