امام حسن عسکری (ع) کی چالیس احادیث
1. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: اللہ وہ ذات ہے کہ ہر مخلوق شدائد اور ضرورتوں کے وقت جب ہر طرف سے اس کی امید منقطع ہو جائے اور اس کے علاوہ تمام مخلوقات کے وسائل ٹوٹ جائیں تو اس کی پناہ لیتی ہے۔ (بحار الانوار، ج۳ ص۴)
2. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: نیک لوگوں سے دوستی و محبت نیک لوگوں کیلۓ ثواب ہے اور برے لوگوں کی نیک لوگوں کی فضیلت ہے۔ اور بدکار لوکوں کی نیکوکاروں سے بغض نیکوکاروں کا بدکاروں سے بغض رکھتا بدکاروں سے بغض رکھتا بدکاروں کی رسوائی ہے۔ (تحف العقول، ص۴۸۷)
3. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: جس عزت دارنے حق کو چھوڑا وہ ذلیل ہوا حق پر عمل کیا وہ صاحب عزت ہوگیا۔ (تحف العقول، ص۴۸۹)
4. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: فقہا میں سے جو اپنے نفس کی حفاظت کرنے والا ہو، اور دین کی حفاظت کرنے والا ہو خواہشات نفس کی مخالفت کرنے والا ہو عوام کو چاہئے کہ اس کی تقلید کریں۔ (وسائل الشیعہ ج۱۸ ص۹۵)
5. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: عنقریب لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ ان کے چہرے خنداں و شادماں ہوں گے، ان کے دل تیرہ تاریک ہوں گے سنت خدا بدعت، اور بدعت الہی سنت ہوگی، ان کے درمیان مومن حقیر اور فاسق محترم ہوگا، ان کے علما، ظالموں کے دربار میں ہوں گے، ان کے فرمان روا جاہل وستمگر ہوں گے۔ (مستدرک الوسائل، ج۲ ص۳۲۲
6. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: جس نے اپنے برادر مومن کو پوشیدہ طور سے نصیحت کی اس نے اس کو آراستہ کیا اور جس نے علانیہ نصیحت کی نےاس نے اس کے ساتھ برائی کی۔ (تحف العقول، ص۴۸۹)
7. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: تمھارا بہترین بھائی وہ ہے جو تمھارے گناہ بھول جائے اور تم نے جو اس پر احسان کیا ہے اس کو یادرکھے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ ص۳۷۹)
9. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:جو پشت باطل پر سوار ہوگا (غلط کام کرے گا) وہ پیشمانی کے گھر میں اترے گا۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۹)
10. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: ہر برائی کی کلید غصہ ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۹)
11. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:جنگ وجدال نہ کرو ورنہ تمھاری عزت آبرو ختم ہوجائے گی۔ اور مذاق و شوخی نہ کرو ورنہ لوگوں کی جرات بڑھ جائے گی۔ (تحف العقول، ص۴۸۶)
12. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:مومن کے لیے کتنی بری بات ہے کہ ا یسی چیز کی طرف رغبت رکھے جو اس ذلت و رسوائی کا سبب ہو۔ (النوارا لبھیتہ، ص۴۷۹)
13. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: مومن، مومن کے لیے باعث برکت اور کافر کے لیے حجت ہے۔ (تحف العقول، ص۴۸۹)
14. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: دو خصلیتیں ایسی ہیں جن سے اوپر کوئی شی نہیں ہے۔ ۱۔ ایمان باللہ ۲۔ بردار مومن کو نفع پہونچانا۔ (تحف العقول، ص۴۸۹)
15. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:کمر شکن مصائب میں سےوہ پڑوسی ہےجو اچھی بات کو چھپالے اور بری بات کو طشت ازبام کردے، (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۲)
16. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: انکساری ایک ایسی نعمت ہے جس پر حسد نہیں کیا جاسکتا۔ (تحف العقول، ص۴۸۹)
17. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: غمگین آدمی کےسامنے اظہار خوشی کرنا خلاف ادب ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۸۹)
18. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:کینہ رکھنے والے لوگ سب سے زیادہ راحت ہیں۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۳)
19. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: تمام برائیوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیاہے اور اس کی کلید جھوٹ کو قرار دیا گیا ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۳)
20. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:جن گناہوں کو نہیں بخشا جائیگا (ان میں سے ایک گناہ ہے) کاش مجھ سے اس کے علاوہ کسی اور گناہ کامواخزہ نہ کیا جائے۔ اس کے بعد امام :لوگوں کے درمیان شرک چیونٹی کی اس چال سے زیادہ باریک پایا جاتا ہے۔ جو تاریک رات میں کالی گدڑی پر چل رہی ہو۔ (تحف العقول، ص۴۸۷)
21. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:نعمت کو شکرگزار کےعلاوہ کوئی نہیں پہچانتا اور رعارف کے علاوہ کوئی نعمت کا شکرنہیں اداکرتا۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۸)
22. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:جو غیر مستحق کی مدح کرے وہ اپنے کو متھم شخص کی جگہ پیش کرتا ہے (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۸)
23. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: فریب نظر کے اعتبار سے سب سے کمزور دشمن وہ ہے جو اپنی دشمنی کوظاہر کردے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۸)
24. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:جاہل کو تربیت دنیا اور کسی شے کے عادی کو اس کی عادت چھڑوانا مثل معجزہ کے ہے (یعنی بہت مشکل ہے) (تحف العقول، ص۴۸۹)
25. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:سوال میں گڑگڑانا بے آبروئی اور باعث رنج وزحمت ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۸)
26. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:تمھارے باادب ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ دوسروں کی جس بات کو ناپسند کرتے ہو خود اجتناب کرو۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۷)
27. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: سخاوت کی ایک مقدار ہوتی ہے اگر اس سے آگے بڑھ جائے تو فضول خرچی ہے، اور دوراندیشی (اورحتیاط) کی ایک حد ہوتی ہے اگر اس سے آگے بڑھ جائے تو بزدلی ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۷)
28. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: میانہ روی کی بھی ایک حد ہوتی ہے اگر اس سے آگے بڑھ جائے توبخل ہے، شجاعت کی بھی ایک حد ہے اگر اس سے آگے بڑھ جائے تو وہ تہور ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۷)
29. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:جس کی عادت تقوی ٰہو، کرم طبیعت ہو، حلم اس کی خلت ہو اس کےدوست بہت ہوں گے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۹)
30. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:جس وقت قلوب مسرور ہوں (علم وکمال) ان میں ودیعت کرو، اور جس وقت خالی وتنفر ہوں ان کو چھوڑ دو۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۹)
31. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:خدا وند عالم نے روزہ اس لیے واجب قرار دیا ہے تاکہ مالدار (بھوک و) پیاس کا مزہ چکھے اور اس کی وجہ سے فقیر پر مہربانی کرے۔ (اکشف الغمہ ج۲ص۱۹۳)
32. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:جس رزق کی خدا ئے ضمانت دی ہے (اس کی طلب) تم کو واجب عمل سے نہ روک دے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۴)
33. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:خبردار ریاست وشہرت طلبی سے بچو کیونکہ یہ دوم یہ دونوں ہلاکت کی طرف دعوت دینے والے ہیں۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۱)
34. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:روزہ نمازکی کثرت عبادت نہیں ہے بلکہ خدا کےبارے میں غور وفکر کرنا عبادت ہے۔ (تحف العقول، ص۴۸۸)
35. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:تقوائے الہیٰ اختیار کرو۔ اور (ہمارے لیے) باعث زینت بنو، باعث برائی نہ بنو۔ (تحف العقول، ص۴۸۸)
36. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:حریص آدمی اپنے مقدر سے زیادہ نہیں حاصل کرسکتا۔ (تحف العقول، ص۴۸۹)
37. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا:بچپنے میں بچے کی اپنے باپ سے جسارت، اس کو بڑےہونے پر عاق ہونے کاسبب بن جاتی ہے۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۴)
38. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: بغیرتعجب کے ہنسنا جہالت کی علامت ہے۔ (تحف العقول، ص۴۸۷)
39. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: تم کو کم ہونے والی عمر یں ملی ہیں اور چند گنے چنے دن مل ہیں، موت کسی بھی وقت اچانک آسکتی ہے، جو خیر کی زراعت کرے گا وہ خوشی و نفع کاٹے گا۔ اور جو شر و برائی کی کاشت کرے گا وہ ندامت کاٹے گا ہر شخص کو وہی ملے گی جس کی وہ کاشت کرے گا۔ (تحف العقول، ص۴۸۹)
40. امام حسن عسکری (ع) نے فرمایا: جو لوگوں کے سامنے برائی کرنے سے نہیں بچے گا (اورگناہ کرے گا) وہ خدا سے بھی نہیں ڈرے گا۔ (بحار الانوار، ج۷۸ص۳۷۷)