بے شک جعفر کا شیعہ تو وہی ہے جس کا شکم اور شرم گاہ پاک رہے (یعنی ان دونوں کو حرام کامو ں سے بچائے) اور شدت کے ساتھ (اپنے نفس کے خلاف )جہاد کرے ۔اپنے اعمال اپنے خالق کی خوشنودی کے لئے انجام دے ، اس کے ثواب کی امید رکھے اور اس کے عذاب سے خائف رہے ۔جب بھی تمہیں ایسے لوگ مل جائیں تو ( جان لو کہ ) وہ جعفر کے شیعہ ہیں۔