ہمارے شیعہ وہ لوگ ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں ، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ، خا نئہ خدا کا حج کرتے ہیں ، رمضان کے روزے رکھتے ہیں ، اہلبیتؑ کے محبّ اور ان کے دشمنوں سے بیزار ہیں ۔ یہ لوگ اہل ایمان و تقویٰ اور صاحبان ِ ورع و پرہیز گار ہیں ۔ جس نے ان (کی بات) کو رد کیا اس نے اللہ کو رد کیا ۔ جس نے ان پر طعنہ زنی کی اس نے خدا پر طعنہ زنی کی کیونکہ یہ اللہ کے حقیقی بندے اور سچے ولی ہیں ۔